مریم نواز نے پنجاب میں 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری دے دی

مریم نواز کا خلاف توقع فیصلہ

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سی اینڈ ڈبلیو کی کارکردگی کا جائزہ، روڈز اور بلڈنگز پراجیکٹ پر پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی، وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ 30 سال میں نہ بننے والی سڑکیں اب بننا شروع ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ عوام اور عوامی نمائندے پنجاب میں روڈز کی تعمیر و مرمت پر خوش ہیں، کئی دہائیوں کے بعد روڈز کی تعمیر و مرمت پر توجہ دی گئی، صرف سڑکیں نہیں بنا رہے بلکہ تعمیرات کا معیار بھی چیک کررہے ہیں، صوبائی وزیر صہیب بھرت اور سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیم نے کمال کر دکھایا ہے، 12ہزار کلو میٹر طویل 1214 روڈز کی تعمیرمکمل ہو چکی ہے۔

اجلاس میں پنجاب میں روایتی ٹھیکیداری نظام کے بجائے ڈیجیٹل ٹال سسٹم متعارف کرانے پر اتفاق ہوا، ملتان وہاڑی ایڈیشنل کیرج وے اور فیصل آباد چنیوٹ روڈ کے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، لاہو ر،لیہ بھکر ایم تھری، ایم فور ایکسپریس وے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی، مریم نواز نے تمام جاری روڈز پراجیکٹ رواں سال مکمل کرنے ہدایت کردی۔

مشہور خبریں۔

بحرین میں دوبارہ بجے خطرے کے سائرن 

?️ 28 جون 2026سچ خبریں: وزارت داخلہ بحرین نے ملک بھر میں خطرے کے سائرن دوبارہ

امریکہ کا بحرالکاہل میں ایک بار پھر بحری جہاز پر حملہ، 2 ہلاک

?️ 10 فروری 2026 سچ خبریں: امریکی جنوبی کمانڈ نے بحرالکاہل کے مشرق میں ایک

یورپی ملک آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے اسرائیلی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر اہم قدم اٹھالیا

?️ 27 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کے خلاف جہاں دنیا

شہباز شریف نے خطے میں اسرائیلی جارحیت پر اسلام آباد اور انقرہ کے درمیان رابطے جاری رکھنے پر زور دیا

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور

فلسطینی قیدی کی لرزہ خیز داستان؛ صیہونی جیلوں میں قیدیوں پر بدترین تشدد

?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں:حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بعد

صحافی کے قاتل کو گرفتار نہ کیا گیا تو ’جیل بھرو تحریک‘ کا آغاز کرسکتے ہیں، پی ایف یو جے

?️ 11 دسمبر 2023حیدرآباد: (سچ خبریں) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)

اردن میں ناکام بغاوت کے پیچھے سعودی-اسرائیلی اتحاد کا خفیہ منصوبہ

?️ 7 اپریل 2021(سچ خبریں) اسرائیلی اخبار یدیعوت احارنوت نے اردن کے معتبر ذرائع کے

ایرانی سپاہ پاسداران کا شمالی عراق میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ

?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسدارن نے شمالی عراق میں موجود دہشتگردوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے