?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ماہ صیام کیلئے راشن کارڈ، نگہبان دسترخوان کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت رمضان شریف کی پیشگی تیاریوں اور عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ مریم نواز نے نادار افراد کے لیے سی ایم راشن کارڈ، نگہبان دسترخوان، سہولت بازار اور دیگر انتظامی امور کی منظوری دے دی، پنجاب حکومت کے اقدامات سے امداد کے لیے بھٹکنا نہیں پڑے گا، رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے کیش کے علاوہ دیگر ضروری اشیاء بھی خریدنے کی سہولت میسر ہوگی، ضلعی انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں گھر گھر جاکروزیراعلیٰ پنجاب رمضان نگہبان کارڈ فراہم کرے گی۔
رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے بینک آف پنجاب برانچ لیس بینکنگ ایجنٹ سے بھی کیش حاصل کرسکیں گے، رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے ون لنک نیٹ ورک اے ٹی ایم کے ذریعے بھی کیش حاصل کیا جا سکے گا اور مقررہ دکانداروں سے رمضان نگہبان کیش کے ذریعے خریداری کی جا سکے گی۔ مریم نواز نے رمضان نگہبان کارڈ کی ایکٹیویشن کے لئے 136 مراکز قائم کردیے جب کہ کارڈ پنجاب بینک کی اے ٹی ایم پر بھی ایکٹی ویٹ کیا جاسکے گا، پنجاب بھر میں راشن کارڈ ہولڈرز کو بھی رمضان المبارک میں 3ہزار ماہانہ کی بجائے 10ہزار روپے دیے جائیں گے۔
رمضان نگہبان ڈیش بورڈ قائم، کارڈ ہولڈرز کو کال کرکے کاؤنٹر چیکنگ کا نظام قائم کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے کارڈ کے ذریعے ادائیگی آسان سے آسان تر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب کی ہر تحصیل میں رمضان المبارک میں 8 ’’نگہبان دسترخوان، مریم کے مہمان“ قائم کرنے کی منظوری دی گئی جن ہر روز 2 ہزار روزہ داروں کی افطاری کرائی جائے گی، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ پنجاب فوڈ اتھارٹی افسران دستر خوانوں کی مانیٹرنگ کریں گے۔
روزہ داروں کی کھجور، سموسہ، دودھ، روح افزا، کیلا اور چکن بریانی تواضع کی جائے گی، رمضان المبارک میں 30 اضلاع میں 65 سہولت بازار فنکشنل، 50سہولت بازار 15 سہولت آن دی گو میسر ہوں گے،دیگر 11اضلاع میں عارضی رمضان سہولت بازار قائم کیے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
خیبرپختونخواہ حکومت نے پنجاب کے کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کر دی
?️ 18 مئی 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے پنجاب کے کسانوں سے گندم کی
مئی
تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے جنگجوؤں کے حملوں اور
مئی
شہباز گل نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 12 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز
اگست
ہم احتجاج جاری رکھیں گے: نیتن یاہو کے مخالفین
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:مخالف صہیونیوں نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے
مارچ
ایران کے خلاف برطانیہ اور صیہونیوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی
?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم جانسن نےصیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے ساتھ
جنوری
وزیراعظم عمران خان شام ساڑھے 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے
?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ایوان بالا کے انتخابات میں اسلام آباد کی
مارچ
تارکین وطن کے ساتھ امریکہ کا نیا جارحانہ سلوک
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: نیویارک شہر کے حکام نے بتایا کہ ٹیکساس کے گورنر
اگست
پنجاب بھر میں سکول 12 جنوری سے کھلیں گے
?️ 9 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے
جنوری