مریم نواز نے ماہ صیام کیلئے راشن کارڈ، نگہبان دسترخوان کی منظوری دے دی

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ماہ صیام کیلئے راشن کارڈ، نگہبان دسترخوان کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت رمضان شریف کی پیشگی تیاریوں اور عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ مریم نواز نے نادار افراد کے لیے سی ایم راشن کارڈ، نگہبان دسترخوان، سہولت بازار اور دیگر انتظامی امور کی منظوری دے دی، پنجاب حکومت کے اقدامات سے امداد کے لیے بھٹکنا نہیں پڑے گا، رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے کیش کے علاوہ دیگر ضروری اشیاء بھی خریدنے کی سہولت میسر ہوگی، ضلعی انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں گھر گھر جاکروزیراعلیٰ پنجاب رمضان نگہبان کارڈ فراہم کرے گی۔

رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے بینک آف پنجاب برانچ لیس بینکنگ ایجنٹ سے بھی کیش حاصل کرسکیں گے، رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے ون لنک نیٹ ورک اے ٹی ایم کے ذریعے بھی کیش حاصل کیا جا سکے گا اور مقررہ دکانداروں سے رمضان نگہبان کیش کے ذریعے خریداری کی جا سکے گی۔ مریم نواز نے رمضان نگہبان کارڈ کی ایکٹیویشن کے لئے 136 مراکز قائم کردیے جب کہ کارڈ پنجاب بینک کی اے ٹی ایم پر بھی ایکٹی ویٹ کیا جاسکے گا، پنجاب بھر میں راشن کارڈ ہولڈرز کو بھی رمضان المبارک میں 3ہزار ماہانہ کی بجائے 10ہزار روپے دیے جائیں گے۔

رمضان نگہبان ڈیش بورڈ قائم، کارڈ ہولڈرز کو کال کرکے کاؤنٹر چیکنگ کا نظام قائم کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے کارڈ کے ذریعے ادائیگی آسان سے آسان تر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب کی ہر تحصیل میں رمضان المبارک میں 8 ’’نگہبان دسترخوان، مریم کے مہمان“ قائم کرنے کی منظوری دی گئی جن ہر روز 2 ہزار روزہ داروں کی افطاری کرائی جائے گی، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ پنجاب فوڈ اتھارٹی افسران دستر خوانوں کی مانیٹرنگ کریں گے۔

روزہ داروں کی کھجور، سموسہ، دودھ، روح افزا، کیلا اور چکن بریانی تواضع کی جائے گی، رمضان المبارک میں 30 اضلاع میں 65 سہولت بازار فنکشنل، 50سہولت بازار 15 سہولت آن دی گو میسر ہوں گے،دیگر 11اضلاع میں عارضی رمضان سہولت بازار قائم کیے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

کیا امریکہ طالبان کو نقد رقم بھیجتا ہے؟

?️ 1 فروری 2024سچ خبریں:یو ایس آفس آف انسپکشن فار افغانستان ری کنسٹرکشن SIGAR نے

تحریک انصاف کا سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

?️ 28 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد

بریکس اقتصادی طاقت میں کہاں پہنچ چکا ہے؟ روسی صدر کی زبانی

?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس میں ایک اجلاس

وزیر اعظم نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی: صدر مملکت

?️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم

چیئرمین نیب جسٹس( ر) جاوید اقبال کا نیب لاہور بیورو کا دورہ

?️ 10 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس( ر) جاوید اقبال نے منگل

اسرائیلی پارلیمنٹ میں جنگی بجٹ کی منظوری بجٹ کم بھی ہوسکتا ہے

?️ 13 ستمبر 2025 اسرائیلی پارلیمنٹ میں جنگی بجٹ کی منظوری بجٹ کم بھی ہوسکتا

کرم تنازعہ کے حل کیلئے مشران نے معاہدے پر دستخط کردیئے

?️ 28 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ پاراچنار میں کرم تنازعہ کے

آئی ایم ایف سے پاکستان ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری کیلئے کوشاں

?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)  پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے