?️
لاہور (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تاریخی بجٹ رکھ کر وژنری لیڈر ہونے کا ثبوت دیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ماحولیاتی تحفظ اور انسانی زندگی کے معیار کی بہتری کیلئے ایک وژنری اور تاریخی بجٹ پیش کر کے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا ثبوت دیا ہے، آئندہ مالی سال میں ہر شعبے میں ریکارڈ سطح پر کام ہوگا اور حکومت ماحولیاتی خطرات میں کمی لانے کے سنگ میل عبور کرے گی۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا مالی سال 26-2025 کیلئے پیش کئے گئے 1240 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سے 64 فیصد رقم ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مختص کی گئی ہے، ماحولیاتی خطرات میں کمی کیلئے 371.739 ارب روپے رکھے گئے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ جدید طریقے اپنانے کیلئے 277.437 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی بہتری سے متعلق دیگر شعبوں کیلئے 145.956 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ماحولیاتی موافقت کیلئے 269.479 ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے، عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے 95.285 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کیلئے 65.172 ارب روپے رکھے گئے ہیں، صحت اور سماجی خدمات کیلئے 61.671 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے اور آبی وسائل کی بہتری کیلئے 46.857 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، فضا اور جنگلات کو کاربن ڈائی آکسائیڈ سے پاک کرنے کیلئے 15.795 ارب روپے سے اقدامات کئے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی آواز بنوں گا۔ بلاول بھٹو
?️ 2 جون 2025کراچی (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے
جون
عوام الیکشن میں شیر کی جیت کیلئے کمربستہ ہوجائیں۔ خواجہ سعد رفیق
?️ 23 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما مسلم لیگ ن
اگست
مودی حکومت پی ڈی پی پر گپکار الائنس چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، التجا مفتی
?️ 26 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز
اکتوبر
یوکرین امن کانفرانس میں سعودی عرب کا موقف
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی یوکرین امن کانفرانس میں سعودی عرب
جون
عمران خان نہ تو ڈھیل اورنہ ہی ڈیل کو مانتے ہیں، عمر ایوب
?️ 21 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور اپوزیشن لیڈر
اپریل
بشار الاسد کی حکومت کے زوال پر شام کے سابق صدارتی میڈیا آفس کے سربراہ کا متنازعہ بیان
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:شام کے سابق صدارتی میڈیا آفس کے سربراہ کامل صقر نے
جنوری
پاکستان اور ایران نے ایک اور بارڈر پوئنٹ کا افتتاح کیا
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مند رَگ
اپریل
فلم وائس آف ہند رجب کو وینس فلم فیسٹیول میں ۲۴ منٹ تک کھڑے ہو کر داد سے نوازا گیا
?️ 6 ستمبر 2025فلم وائس آف ہند رجب کو وینس فلم فیسٹیول میں ۲۴ منٹ
ستمبر