?️
کراچی:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں کم وقت میں زیادہ برسات سے نظام متاثر ہوا، شارٹ اسپیل میں طوفانی بارش ہو تو مسائل ہوتے ہیں، ایڈمنسٹریٹر اور کمشنر سمیت تمام افسر شہر میں موجود تھے، عمران خان نے ایک رات یہاں نہیں گزاری، گزشتہ چار سال میں سندھ کو بری طرح نظر انداز کیا گیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں 3 گھنٹوں میں 127 ملی میٹر بارش ہوئی، کم وقت میں زیادہ بارش ہونے سے نظام متاثر ہوا، اس سے پہلے 2020 میں بہت زیادہ بارشیں ہوئی تھیں، جس دن بارش ہوئی اس دن الائشیں اٹھانے میں بڑی مشکلات پیش آئیں، عید کے دن شہر میں کوئی پانی نہیں تھا، عید کے روز شام سے اگلے دن تک شدید بارش ہوئی، بارش کی وجہ سے بہت زیادہ پانی تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ موسم میں تبدیلی کی وجہ سے زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں، ضلع جنوبی میں ایک دن میں132ملی میٹر بارش ہوئی، کہا گیا کہ سارے افسران عید پر گھروں کو چلے گئے، ایڈمنسٹریٹر، کمشنر سمیت تمام افسران کراچی میں ہی موجود تھے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایمرجنسی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری سہیل راجپوت نے بتایا کہ وہ شہر کا دورہ کرکے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے خود بھی اکیلے دورہ کیا ہےجن علاقوں سے پانی نکل گیا ہے لیکن کیچڑ موجود ہے وہاں سویپر یا مزدور لگا کر کیچڑ صاف کرائیں، ٹاور، این آئی سی وی ڈی، جے پی ایم سی اور انڈرپاسز سے پانی نکال دیا گیا ہے، کھارادر اور آئی آئی چندریگر روڈ پر پانی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ جن جگہوں پر نکاسی آب کی لائنیں بند ہیں وہاں واٹر بورڈ کی اضافی فورس لگا کر لائنیں کھلوائیں، سیکریٹریٹ، ہائی کورٹ، انڈرپاسز کا کیچڑ صاف کریں میں دورہ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ کل سے بارش کے نئے اسپیل کا بتایا گیا ہے، جن علاقوں میں بارش سے مسائل ہوئے وہاں مشینری اور عملہ تعینات کریں۔
چیف سیکریٹری سہیل راجپوت نے کہا کہ ای بی ایم کازوے کو ٹھیک کیا گیا ہے اب گاڑیاں چل رہی ہیں، کورنگی کراسنگ کاز وے پر کام ہو رہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جو 15 پمپ موجود ہیں وہ فورا لگائیں، یہ پمپس شاہین کمپلیکس، قیوم آباد، اردو یونیورسٹی پر اور دیگر ضروری مقامات پر لگائیں۔
اجلاس میں وزیر اطلاعات شرجیل میمن، امتیاز شیخ، ناصر شاہ، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، کمشنر کراچی اقبال میمن، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ، اسپشل سیکریٹری رحیم شیخ، سیکریٹری رہیبلی ٹیشن آصف میمن، ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنا اور دیگر نے شرکت کی۔


مشہور خبریں۔
یمن نے مقبوضہ فلسطین میں فوجی مراکز کو نشانہ بنایا
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمن کی مسلح فوج نے نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی
اکتوبر
سعودی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی
?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران سعودی عرب
دسمبر
مشہور ادا کار دلیپ کمار کے آبائی گھرکا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا
?️ 10 فروری 2021پشاور (سچ خبریں) پیشاور بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کا آبائی وطن
فروری
پنجاب میں تعلیمی نصاب کو مختصر کیا جائے گا
?️ 20 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ
جنوری
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے با اہل عہدے داروں کے خلاف سخت فیصلہ لیا
?️ 15 نومبر 2021پشاور(سچ خبریں) وزیر اعلی محمود خان نے بعض سرکاری محکموں میں نچلی
نومبر
جنوبی افریقہ کا اسرائیل کے خلاف اہم قدم
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: جنوبی افریقہ کے ارکان پارلیمنٹ نے اس ملک میں اسرائیلی
نومبر
بھارت کیساتھ سندھ طاس معاہدہ، کشمیر اور دہشتگردی کا مسئلہ زیر غور آئیگا، خواجہ آصف
?️ 11 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا
مئی
پنجاب میں سیلاب سے 30 اموات، ہزاروں دیہات زیر آب، 15 لاکھ سے زائد شہری متاثر
?️ 30 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب
اگست