محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں سے متعلق پیشگوئی کردی

بارش

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے مزید پیشگوئی کر دی۔

رپورٹ کے مطابق 21 سے 25 جولائی کے دوران مزید بارشیں متوقع ہیں، مرطوب ہوائیں سندھ اور ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، مغربی ہوائیں 21 جولائی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے 20 جولائی کے دوران سندھ کے بیشتر اضلاع میں بارش، چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

19 سے 22 جولائی کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، 21 سے 25 جولائی کے دوران خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق 20 سے 25 جولائی کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، 20 سے 25 جولائی کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 21 سے 25 جولائی کے دوران مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور پہاڑی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 21 سے 25 جولائی کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت مری گلیات اور خیبر پختونخوا کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

مشہور خبریں۔

مشیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کا عندیہ دے دیا

?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین نے پیٹرولیم مصنوعات کی

۷ اکتوبر کی ناکامی کو چھپانے کی نیتن یاہو کی ناکام کوشش

?️ 18 نومبر 2025 ۷ اکتوبر کی ناکامی کو چھپانے کی نیتن یاہو کی ناکام

تائیوان کا امریکہ سے 619 ملین ڈالر کا اسلحہ لینے کا اعلان

?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:تائیوان کی فوج کو امریکہ سے619 ملین ڈالر کا اسلحہ ملے

عالمی برادری اسرائیل کی امدادی رکاوٹ کو قبول نہیں کرے گی:ناروے

?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:ناروے کے وزیراعظم نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں

مصری صدر نے صیہونیوں کو کون سے دو راستے دکھائے ہیں؟

?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ اسرائیل اپنی

6 اپریل کو امید ہے پراسیکیوشن مزید بہانہ بازی نہیں کرے گی،مہر بانو قریشی

?️ 12 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو

نوجوانوں کو تھانوں میں طلب کرنا ریاستی دہشت گردی ہے:کل جماعتی حریت کانفرنس

?️ 3 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ جموں و کشمیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے