?️
روہڑی (سچ خبریں) محرم الحرام کے دوران روہڑی شہر انتہائی حساس قرار امن وامان بحال رکھنے کے لئے رینجرز اور پولیس کا شہرکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن پٹھان کالونی اسٹیشن روڈ ودیگر علاقوں کے ہوٹلوں مسافرخانوں میں موجود مشکوک افراداور انکے سامان کی جامعہ تلاشی شہرکے داخلی راستوں پر رینجرز کی چوکیاں قائم پولیس نے گشت بڑھا دیا داخلی راستوں پر آنے والوں کی چیکنگ جاری تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہریوں کی طرح روہڑی میں بھی محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی ماتمی جلوسوں کی برآمدگی اور مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
دوسری جانب سندھ کے دیگر بیشتر شہروں کی طرح محرم الحرام کے دوران روہڑی کو بھی انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے اور روہڑی میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے اسی سلسلے میں شہربھرمیں کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے اور امن وامان کی صورت حال کو بحال رکھنے کے لئے رینجرز اورپولیس کی جانب سے شہرکے مختلف علاقوں پٹھان کالونی،اسٹیشن روڈ،ریلوے اسٹیشن کے داخلی راستوں،ریلوے اسٹیشن کی پارکنگ ایریا اور بکنگ آفس کی ایریا سمیت دیگر علاقوں کاسرچ آپریشن کیا گیا ہے ۔
ہوٹلوں اور مسافروں میں موجود افراد کی شناختی دستاوزات اور انکے سامان کی جامعہ تلاشی لی اس موقع پر ڈی ایس پی روہڑی حضور بخش سولنگی SHOروہڑی ثناء اللہ کھونھارو نے ہوٹل مالکان اور مسافرخانوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کسی بھی مشکوک شخص یا مشکوک سامان کے ہمراہ آنے والوں کی فوری طور پر تھانے پر اطلاع دے اور مسافرخانوں میں رہائش پزیر ہونے والے تمام مسافروں کے کوائف ضرور چیک اور اپنے پاس درج کرئے دوسری جانب روہڑی شہر کے داخلی راستوں پر پولیس کی جانب سے چیکنگ اور رینجرز کی چوکیاں قائم ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی دور کے سول سروس رولز منسوخ
?️ 31 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی کابینہ اور وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے
مئی
پیٹرول سستا ہونے کا امکان ہے
?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے
نومبر
صیہونی حکام کی اپنے قیدیوں کی ہلاکت سے بچنے کی کوشش
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ترجمان نے غزہ میں صیہونی قیدیوں کی
جون
محمد بن سلمان کی سعودی قبائل کے خلاف خفیہ جنگ
?️ 15 دسمبر 2022سچ خبریں:ایک سعودی کارکن نے ٹویٹس شائع کرکے محمد بن سلمان کی
دسمبر
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
?️ 26 جنوری 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
جنوری
جنرل سلیمانی کے قتل سے عراق میں ہمارا اثر و رسوخ کم ہوا:سابق امریکی عہدہ دار
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کونسل کے ایک سابق عہدہ دار نے اپنے
اگست
غزہ میں داخل ہونے والے صیہونی فوجی کہاں چھپتے ہیں؟
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: شائع شدہ خبروں میں غزہ کی پٹی کے مختلف محوروں
نومبر
سندھ کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دے دی
?️ 3 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی
فروری