?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان میں مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر کردی گئی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کو یہ ترامیم پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے روکا جائے۔
ڈان نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر ، پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود نے مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر کی گئی درخواست میں پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق، سول سوسائٹی کے صدر عبداللہ ملک بھی درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔
درخواست میں وزارت وفاقی وزارت قانون، چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی، سینیٹ، پرنسپل سیکریٹریز ، وزیر اعظم و صدر بھی فریقین میں شامل ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کو آئین پاکستان کے برخلاف قرار دیا جائے اور وفاقی حکومت کو مجوزہ آئینی ترامیم پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے روکا جائے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قرارداد مقاصد کے تحت عدلیہ کی آزادی آئین پاکستان کا بنیادی جزو ہے لہذا دونوں ایوانوں سے پاس ہونے کی صورت میں آئینی ترامیم کے نفاذ کو روکا جائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 238 اور 239 میں ترامیم عدلیہ کی آزادی کو تباہ کردیں گی، پارلیمنٹ آئین پاکستان کے بنیادی جزو میں ترامیم کرنے کا اختیار نہیں رکھتی۔
درخواست گزار نے کہا کہ پارلیمنٹ ریاست کے ایک اہم ستون کو کمزور کرنے کا اختیار نہیں رکھتی، ججز کی تقرری کا عمل کسی قسم کی بھی سیاست سے پاک ہونا ضروری ہے۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن میں اراکین پارلیمنٹ کی شمولیت اختیارات کی تقسیم کے اصول کے منافی ہے، ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں توسیع بھی آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ وفاقی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کو متوازی طور پر چلانے سے انصاف کا نظام مفلوج ہو کر رہ جائے گا، یہ تمام ترامیم خفیہ اور رات کے اندھیرے میں تیار کی گئیں، جو کہ بدنیتی کا ثبوت ہے۔
اس سے قبل، خیبرپختونخوا کابینہ نے وفاقی حکومت کی مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئینی درخواست دائر کرنے کی منظوری دے دی۔
مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئینی درخواست دائر کرنے کے حوالے سے کابینہ نے کہا کہ اس وقت پارلیمنٹ، یعنی قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں نامکمل ہیں کیونکہ پی ٹی آئی کو اس کی مخصوص نشستیں نہیں دی گئیں، اس لیے کوئی بھی آئینی ترمیم منظور نہیں کی جا سکتی۔
مشہور خبریں۔
علامہ طاہر اشرفی نے قوم سے جمعہ کو ہونے والے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی
?️ 20 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعظم کے معاون
مئی
غزہ کی تعمیرنو پر کتنی لاگت آئے گی؛ عالمی رپورٹ
?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:ایک بین الاقوامی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ
فروری
ایران کا اسرائیل پر حملہ بڑا ہوسکتا ہے : وائٹ ہاؤس
?️ 14 اگست 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی
اگست
فلسطینیوں کی نسل کشی کے بارے میں صیہونی نظریہ
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: ایک عرب محقق نے اپنے ایک کالم میں صیہونیت کے
نومبر
مغربی ممالک کی غزہ اور لبنان کے خلاف صہیونی ریاست کی جنگ میں غیر معمولی مدد
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی ریاست کی غزہ اور لبنان کے خلاف جنگ میں مغربی
اکتوبر
کیا پیر سے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاون لگے گا
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی ویہ چینل کے ایک پروگرام میں
مارچ
اسرائیلی وزیرِ خارجہ کی ثالث ممالک سے قیدیوں کی لاشوں کی واپسی میں مدد کی درخواست
?️ 18 اکتوبر 2025اسرائیلی وزیرِ خارجہ کی ثالث ممالک سے قیدیوں کی لاشوں کی واپسی
اکتوبر
صہیونی افسر کا فلسطینیوں کے خلاف مسلح ڈرون کے استعمال کا اعتراف
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے حالیہ برسوں میں متعدد بار اطلاع
جنوری