?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چودھری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ماموں کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو گیا میرا نہیں ہوا، شجاعت حسین کے بچوں نے انہیں مس گائڈ کیا، جب سے سیاست میں آیا ہوں شریفوں نے ہمیشہ دھوکہ دیا ہے، آصف زرداری، نواز شریف اور پی ڈی ایم کا سارا کچرا پرانا پاکستان ہے۔
انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اعتماد کا ووٹ لینے کو تیار ہیں، اعتماد کا ووٹ کب لیں گے اس کا فیصلہ عمران خان کریں گے، پنجاب اسمبلی میں ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہوسکتا ہے کہ 11جنوری سے پہلے اعتما د کا ووٹ لیں، کوئی پاگل ایم پی اے ہی ہوگا جو اس صورتحال مہں غائب ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی رائے دی عمران خان کا اپنا فیصلہ تھا، سندھ ہاؤس اور اسلام آباد میں جو منڈی لگی وہ سب کو ہپتا ہے، ہمارے بندے توڑنے کیلئے منڈی تو ن لیگ نے لگانی ہے۔
ن لیگ نے جو فیصلہ کیا وہ ان کو الٹا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کوکس نے راضی کیا کہ وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیں، اس کی تحقیقات کررہے ہیں، گورنر نے اپنے نجی وکیلوں سے مشورہ کیا تھا۔
سیاسی سیٹلمنٹ اسٹیبلشمنٹ کرا سکتی ہے۔عمران خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق بات ہوئی اس کے لئے کمیٹی بنائی ہوئی ہے۔ 2018 میں کئی سیٹوں پر ہمیں الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم اس ہفتے قومی اسمبلی میں استعفے منظور کروانے جا رہے ہیں،جب بھی استعفوں کا کہتے ہیں اسپیکر چھٹی لے کر بھاگ جاتے ہیں، ہمارے استعفے قبول ہونے چاہئیں تاکہ انتخابات ہوسکیں۔
ہم اس ہفتے قومی اسمبلی میں استعفے منظور کروانے جا رہے ہیں، جب بھی استعفوں کا کہتے ہیں اسپیکر چھٹی لے کر بھاگ جاتے ہیں، ہمارے استعفے قبول ہونے چاہئیں تاکہ انتخابات ہوسکیں، لگتا خفیہ تاریخ طے کرکے اسپیکر کے پاس جانا پڑے گا۔ چودھری مونس الٰہی نے چودھری شجاعت حسین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کہا کہ ماموں کا سافٹ ویئراپ ڈیٹ ہو گیا میرا نہیں ہوا، چودھری شجاعت حسین کو ان کے بچوں نے مس گائڈ کیا۔ پی ڈی ایم کے حوالے سے وزیر اعلٰی پنجاب کے صاحبزادے نے کہا کہ اب پاکستان تبدیل ہوچکا ہے، آصف زرداری، نواز شریف اور پی ڈی ایم کا سارا کچرا پرانا پاکستان ہے، جب سے سیاست میں آیا ہوں شریفوں نے ہمیشہ دھوکہ دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
صحافی مطیع اللہ جان کی 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور
?️ 30 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) انسداد دِہشت گردی عدالت (اے ٹی سی)
نومبر
تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہے: چینی میڈیا
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: چینی ذرائع ابلاغ جیسے چائنہ نیوز، پیپلز ڈیلی، سی جی
اپریل
سعودی عرب کی ریپڈ ایکشن یونٹ یا مخالفوں کو کچلنے کے لیے بن سلمان کا ہتھیار
?️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:اسعودی عرب کی ریپڈ ایکشن یونٹ یا ولی عہد بن سلمان
مارچ
افغان صدر کی عمان میں موجودگی اور امریکہ جانے کی تیاریاں
?️ 16 اگست 2021سچ خبریں:مفرور افغان صدر کا صحیح ٹھکانہ معلوم نہیں ہے ، تاہم
اگست
پینٹاگون کو 60 ملین ڈالر کے سپرسونک میزائلوں سے خطرہ
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں: پینٹاگون نے تین کمپنیوں کے ساتھ تین الگ الگ معاہدوں
نومبر
شہید رئیسی کے اعزاز میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس
?️ 31 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک گھنٹہ قبل ایران
مئی
عالمی برادری سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کا نوٹس لے. اسحاق ڈار
?️ 30 مئی 2025ہانگ کانگ: (سچ خبریں) وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بھارت کی
مئی
امریکہ نے اسرائیل کی خاطر ہیگ کی عدالت سے منسلک مزید اداروں پر پابندیاں عائد کی
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے تہران کے وقت کے مطابق آج تین
ستمبر