🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو آگاہ کیا گیا ہے کہ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے جس مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کی گئی تھیں، اسے ایک ارب 20 کروڑ روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے تاہم پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہوسکی۔
ڈان نیوز کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، سیکریٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے قائمہ کمیٹی کو پی آئی اے کی نجکاری پر بریفنگ دی۔
سیکریٹری نجکاری کمیشن نے کمیٹی کو بتایا کہ مالیاتی مشیر کو مجموعی طور پر 69 لاکھ ڈالر (ایک ارب 90 کروڑ روپے) ادا کرنے ہیں، اب تک ایک ارب 20 کروڑ روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے، مالیاتی مشیر کو 63 فیصد رقم ادا کی جاچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مالیاتی مشیر کو دوسرے مرحلے میں نجکاری کے عمل کی ادائیگی نہیں ہوگی، باقی ماندہ رقم نجکاری کا عمل مکمل ہونے پر ادا کی جائے گی، پی آئی اے کی نجکاری کے لیے پچھلی بار لگائی گئی بولی قابل قبول نہیں تھی۔
انہوں نے قائمہ کمیٹی کے ارکان کو بریفنگ میں بتایا کہ پی آئی اے ہولڈ کو، کی 26 جائیدادیں ہیں، اور پی آئی اے سی ایل، کی 5 جائیدادیں ہیں، بلیو ایریا میں واقع اسلام آباد کے پلاٹ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، بلیو ایریا کے پلاٹ کی مالیت 10 سے 12 ارب روپے لگائی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسکائپ ہوٹل پیرس اور روز ویلٹ ہوٹل کمرشل پراپرٹیز ہیں، یہ دونوں ہوٹلز پی آئی اے ہولڈ کو، کی ملکیت ہیں، روزویلٹ ہوٹل کا موجودہ معاہدہ مئی کے مہینے میں ختم ہو جائے گا، تین ماہ کا نوٹس دیا جائے گا اس کے بعد یہ کلئیر ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ نجکاری بورڈ نے 13 نومبر 2024 کو پی آئی اے کی نجکاری کے لیے موصول ہونے والے بولی مسترد کردی تھی، قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے نئی تجاویز پیش کردی گئی تھیں جنہیں کابینہ کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
وفاقی وزیر برائے نجکاری علیم خان کی زیرصدارت نجکاری بورڈ کے اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دی گئی بولی مسترد کی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے دوبارہ سے اظہار دلچسپی طلب کرنے اور جی ٹو جی آپشن اختیار کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی 31 اکتوبر کو کھولی گئی تھی، قومی ایئر لائن کے 60 فیصد حصص کی نجکاری کے لیے 85 ارب روپے کی خواہاں حکومت کو ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنی بلیو ورلڈ سٹی کی جانب سے صرف 10 ارب روپے کی بولی موصول ہوئی تھی۔
مشہور خبریں۔
قید میں رہ کر میدان سیاست کا ہیرو
🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم
اگست
شام میں امریکی اڈے پر راکٹ حملہ
🗓️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے شمال مشرق میں واقع الشدادی اڈے پر امریکی قابض
ستمبر
وائٹ ہاؤس سے باہر کیے جانے کے خوف سے بن سلمان پریشان
🗓️ 18 فروری 2021سچ خبریں:سعودی دربار کے ایک باخبر ذرائع نے انکشاف کیا کہ محمد
فروری
پارا چنار کے حالات پر ایران کا بیان اور حکومت کا ردعمل
🗓️ 3 اگست 2024سچ خبریں: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے پارا چنار
اگست
روسی صدر غریب ممالک کو اناج فراہمی جاری رکھنے کے سلسلہ میں اہم بیان
🗓️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے آج اعلان کیا کہ روس اپنے
جولائی
82 رپورٹرز 4 دہائیوں سے صیہونی قاتلانہ پالیسی کا شکار
🗓️ 14 مئی 2022سچ خبریں: وفا نیوز ایجنسی نے ایک مضمون شائع کیا ہے جس
مئی
نواز شریف کی وطن واپسی کے پیچھے کوئی ’ سمجھوتہ ’ ہوسکتا ہے،راجا پرویز اشرف
🗓️ 13 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے
اکتوبر
آریان خان کی گرفتاری سے متعلق اہم انکشاف
🗓️ 8 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان
اکتوبر