ماضی کی حکومتوں نےجنوبی پنجاب کےعوام کو صرف کھوکھلےنعروں سے بہلایا: عثمان بزدار

پنجاب حکومت کا ذخیرہ اندوزی کے خلاف اہم اقدام

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پ ماضی کی حکومتوں نےجنوبی پنجاب کےعوام کو صرف کھوکھلےنعروں سے بہلایا پنجاب کا کوئی شہر اور قصبہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا، بہاولپور میں بھی جلد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں یکساں ترقی کے وژن  پر یقین رکھتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ صوبہ پنجاب کے پسماندہ علاقوں اور بڑے شہروں میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں، اب پنجاب کا کوئی شہر اور قصبہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کابنیادی حق واپس کیا ہے، ماضی کی حکومتوں نےجنوبی پنجاب کےعوام کو صرف کھوکھلےنعروں سے بہلایا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے ملکی وسائل کو من پسند منصوبوں کیلئے استعمال کیا جبکہ ہم نے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی کیلئے علیحدہ بجٹ مختص کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئے189ارب روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں، بہاولپور میں بھی جلد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، مدت بھی پوری کریں گے اور انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں بھی تحریک انصاف کامیاب ہوگی۔

 

مشہور خبریں۔

یمنی تیل کی آمدنی کے 9.5 بلین ڈالر کی چوری

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر تیل نے 5 سال

امریکی عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہے یا اسرائیل کے؟

?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی شہریوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے غزہ کے مظلوم

اسرائیل جمعرات کو 4 لاشیں حوالے کرے گا

?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اس خبر کا اعلان

عالمی ایجنسی نے پاکستان کی طویل مدتی خودمختار ریٹنگ میں کمی کردی

?️ 23 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹینڈرڈ اینڈ پورز (ایس اینڈ پی) گلوبل ریٹنگ ایجنسی

فردوس عاشق سے بھی استعفٰی لیے جانے کا امکان ہے

?️ 6 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے معاون خصوصی برائے

غزہ جنگ کی کمانڈ کس کے ہاتھ میں ہے؟ صیہونی اخبار کا انکشاف

?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے

غزہ قحط کے پانچویں مرحلے میں داخل؛ بھوکے لوگوں کی جسمانی حالت خراب 

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: محمد ابو عفش نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور صہیونی

چوہدری پرویز الہٰی کرپشن کے مقدمے میں بری

?️ 2 جون 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی مقامی عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے