🗓️
سچ خبریں:ذرائع نے اعلان کیا کہ مغرب کے دباؤ میں آکر پاکستان نے ماسکو کی میزبانی میں ہونے والے افغانستان سے متعلق علاقائی مذاکرات میں شرکت نہیں کی۔
اکنامک ٹائمز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ افغانستان کے لیے قومی سلامتی کے مشیروں کے علاقائی مذاکرات میں پاکستان کی عدم شرکت کی وجہ غالباً مغربی ممالک کا دباؤ تھا،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس کے ساتھ توانائی کے معاہدے تک پہنچنے کے مقصد کے ساتھ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ ماسکو کے چند روز بعد افغانستان میں ایک اہم کھلاڑی، پاکستان کی اس اجلاس میں غیر معمولی غیر موجودگی تشویش کا باعث بنی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے یہ فیصلہ شاید اس حقیقت کے پیش نظر کیا گیا ہو کہ مالیاتی بحران پر قابو پانے کے لیے صرف چین کی حمایت ناکافی ہے اور اس سلسلے میں مغرب کی مدد بھی ضروری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی ہو گی کہ اس کا روس کے ساتھ گہرا تعلق نہیں ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل ماسکو میں افغانستان سے متعلق مشاورتی اجلاس میں شرکت کا وعدہ کیا تھا تاہم بعد ازاں اس سے مکر گیا، دریں اثنا، پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس ملک کے نمائندے نے افغانستان کے بارے میں ماسکو میں ہونے والے سکیورٹی اجلاس میں ہندوستان کی موجودگی کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
مشہور خبریں۔
افغانستان میں 10 ملین بچے تعلیم اور اسکول سے محروم
🗓️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے افغانستان میں
دسمبر
اسرائیل ایران کے خلاف فوجی حملے کی غلط فہمی میں نہ رہے:صیہونی اخبار
🗓️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین سے شائع ہونے والے ایک اخبار نے صیہونی حکومت
دسمبر
مسرور بیس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مقیم
🗓️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: جیو نیوز سمیت پاکستانی میڈیا اداروں کی رپورٹس کے مطابق
اپریل
ڈالر کی قدر میں کمی
🗓️ 30 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)بہتری کی جانب گامزن روپے کی قدر میں انٹربینک میں
مئی
صدر پاکستان سے سعودی وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
🗓️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سعودی وفد
اکتوبر
سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم قازقستان پہنچ گئے
🗓️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر
اکتوبر
سعودی حکام کی اپنے ہی شہریوں پر ظلم کی انتہا
🗓️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نے قطیف شہر میں ایک علاقے کو مکمل طور
مارچ
طلبی کا نوٹس ملنے کی تصدیق کیلئے نیب ٹیم کا عمران خان کی رہائش گاہ کا دورہ
🗓️ 25 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کے حکام نے توشہ
فروری