?️
اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نےپنجاب کے ہر خاندان کو ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیائے ضروریات آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان دس لاکھ روپے تک ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے حاصل کر سکے گا، اس گیم چینجر پروگرام کے ذریعے اب کوالٹی علاج غریب ترین سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر ہو گا، صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضرورت آٹا، چینی،دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ صحت کارڈ کا آغاز دسمبر میں ہو گا اور مارچ تک پورے پنجاب کو صحت کارڈ مل جائیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ صحت کارڈ آپ اپنی مرضی کے کسی بھی ڈاکٹر یا اسپتال میں استعمال کر سکیں گے۔
سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اور اسپتال بھی اب آپ کے علاج کیلئے بلامعاوضہ میسر ہوں گے۔قبل ازیں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب کے تمام رہائشیوں کو دسمبر2021ء تک صحت کارڈ کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ بنالیا ۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 70 لاکھ گھرانوں کو صحت کارڈ کی سہولت میسر ہوگی ، سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج ممکن ہو گا ، ہماری حکومت کا مقصد مستحق افراد کی مدد کرنا ہے ، علاج معالجے کی سہولیات پر ہر شہری کا بنیادی حق ہے ، پرائیویٹ سیکٹر کو دور دراز علاقوں میں ہسپتال قائم کرنے کے لیے تعاون فراہم کیا جائے گا ، اسی لیے ہماری حکومت صحت کے شعبہ میں اصلاحات لائی۔
وزیر اعظم کو صوبہ پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج پر بریفنگ دی گئی جس میں ویڈیو لنک کے ذریعے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد بھی شریک ہوئیں جب کہ بریفنگ میں معاوَن خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس دوران بریفنگ میں وزیر اعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب میں دسمبر2021ء تک صحت کارڈ فراہم کردیے جائیں گے ، 70 لاکھ گھرانوں کو صحت کارڈ کی سہولت میسر ہوگی ، جس کے ساتھ صوبہ پنجاب کے تمام رہائشیوں کو دسمبر 2021ء تک صحت کارڈ کی سہولت میسر ہو جائے گی ، جس کی بدولت سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج ممکن ہو گا، پسماندہ اضلاع بشمول ڈی جی خان اور ساہیوال پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹیکس نیٹ میں وسعت کیلئے بڑا قدم، چھوٹے تاجروں، دکانداروں کی لازمی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری
?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے
مارچ
مولانا فضل الرحمن نے 26ویں ترمیم میں ووٹ دیا یہ انکی سیاست ہے، سلمان اکرم راجا
?️ 7 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم
فروری
کیا امریکہ کو اسرائیل کے لبنان پر حملوں کا علم تھا ؟
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: پینٹاگون نے اعلان کیا کہ اسے لبنان پر حملہ کرنے
ستمبر
تل ابیب پر جوابی حملے میں حزب اللہ کا پیغام
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: اس حکومت کے حالیہ جرائم کے جواب میں اسرائیلی حکومت
ستمبر
فیصل واڈا نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا
?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور سینیٹ انتخابات
مارچ
افغان خواتین اکیلے جہاز کا سفر نہیں کرسکتیں:طالبان
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:طالبان نے اعلان کیا ہے کہ افغان خواتین بغیر اپنے محرم
مارچ
واٹس ایپ نے سٹیٹس شیئرنگ کیلئے نئے فیچر متعارف کروا دیئے
?️ 29 ستمبر 2025کیلیفورنیا: (سچ خبریں) انسٹنٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے
ستمبر
شاہ سلمان کا پھر طبی معائنہ ہوا
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: سعودی خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا کہ سعودی عرب کے
مئی