مائنس ون ہوا تو کوئی باقی رہے گا نہ حالات آپ کے کنٹرول میں آئیں گے: بیرسٹر گوہر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر ایک مائنس ہوا تو اس کے بعد ایک بھی باقی نہیں رہے گا، حالات بھی آپ کے کنٹرول میں نہیں آئیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ کاروباری دنیا نہیں ہے کہ دو میں سے ایک مائنس کرو تو ایک رہ جائے گا، اگر ایک مائنس ہوا تو اس کے بعد ایک بھی باقی نہیں رہے گا، خان صاحب کی بہنوں پر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا، "Enough is enough”۔

انہوں نے کہا ہے کہ خان صاحب سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں ہے جو ملاقاتوں کے لیے آتا ہے اس پر واٹر کینن کا استعمال کیا جاتا ہے، اگر وہ دو گھنٹے تک اور بیٹھے رہتے تو ملک اور قوم کا کیا نقصان ہو جاتا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آپ یہ بہانہ لگا رہے ہیں کہ خان کی ٹویٹ کی وجہ سے ملاقات نہیں ہو رہی، کیا بشریٰ بی بی کی فیملی پریس کانفرنسز کر رہی ہے ان کی ملاقاتیں کیوں نہیں کروا رہے؟

انہوں نے کہا ہے کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے کچھ نہیں ہوگا لیکن پھر ایسا ہو گا جو کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوگا، ہم سسٹم کا حصہ اس لیے ہیں تاکہ ملک میں جمہوریت برقرار رہے، ہم اس وقت تین کروڑ عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ روز صوبائی اسمبلی میں ایک قرار داد منظور ہوئی ہے، آپ اس مرتبہ فیڈریشن کے یونٹس کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کر رہے ہیں، آپ پی ٹی آئی پر کیا بین لگانے جا رہے ہیں؟ ابھی تک تو اپ نے سرٹیفیکیٹ ہی نہیں قبول کیا، اگر یہی حالات رہے تو مہینے میں بھی حالات آپ کے کنٹرول میں نہیں آئیں گے۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کی ہدایت

?️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات کو

حکومت نے مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 6.3 ارب ڈالرز کے بیرونی قرضے لیے

?️ 24 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی 7

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی کا معاملہ پھر اٹھادیا

?️ 4 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی

جو بائیڈن نے یوکرین کو 600 ملین ڈالر کی امداد کا حکم دیا

?️ 26 فروری 2022سچ خبریں:   امریکی صدر جو بائیڈن نے محکمہ خارجہ کو یوکرین کو

کیا حماس کی سرنگوں نے کام کیا؟

?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:جنگ امریکن فارن پالیسی میگزین نے غزہ کے خلاف جنگ سے

5 سال سے کم عمر کے 1.1 ملین افغان بچے شدید غذائی قلت کے خطرے میں ہیں: یونیسیف

?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:   اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے خبردار کیا

حماس تمام صہیونی مجرموں کو سزا دینے کا خواہاں

?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: عالمی عدالت انصاف کی جانب سے نیتن یاہو اور وزیر جنگ

افریقہ کو غیر معمولی بحران کا سامنا

?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے