🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ 2 ماہ میں ترقی کی نمو میں معمولی اضافے کے بعد مئی میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں دوہرے ہندسے کی نمو کے ساتھ نمایاں بہتری آئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان بیورو آف اسٹیٹس ٹکس (پی بی ایس) کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی میں برآمدات 18 فیصد بڑھ کر 1.55 ارب ڈالر ہوگئیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 1.32 ارب ڈالر تھیں، ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر برآمدات میں 25.94 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
تاہم، ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں 1.41 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا جو کہ مالی سال 2024 کے 11 ماہ میں 15.24 ارب ڈالر ہو گیا جو گزشتہ سال کے 15.02 ارب ڈالر تھا۔
نمو میں اضافے کی وجہ پچھلے مہینوں کے پھنسے ہوئے آرڈرز کے اجرا کو قرار دیا گیا ہے، حکومت نے 2024-25 میں برآمد کنندگان کی ذاتی آمدنی پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ سمیت متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں، ان اقدامات کے اثرات آنے والے مہینوں میں نظر آئیں گے۔
پی بی ایس کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مئی میں ریڈی میڈ ملبوسات کی برآمدات میں قدر کے لحاظ سے 30 فیصد اور مقدار کے لحاظ سے 42.70 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ نِٹ ویئر کی قیمت میں 24.26 فیصد اور مقدار کے لحاظ سے 36.70 فیصد اضافہ ہو، اس لے علاوہ بیڈ ویئر کی قیمت میں 37.67 فیصد اور مقدار میں 45.67 فیصد اضافہ ہوا۔
تولیہ کی برآمدات میں قدر میں 18.18 فیصد اور مقدار میں 29.50 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سوتی کپڑے کی قدر میں ایک فیصد کمی ہوئی لیکن مقدار میں بالترتیب 23.75 فیصد اضافہ ہوا۔
گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے مئی میں یارن کی برآمدات میں 35.96 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی، تولیوں کے علاوہ میڈ اپ اشیا کی برآمدات میں 32.54 فیصد اضافہ ہوا، اور خیموں، کینوس اور ترپالوں کی برآمدات میں مئی میں 10.85 فیصد اضافہ ہوا۔
مئی میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد میں 6.04 فیصد کمی ہوئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ توسیع یا جدید کاری کے منصوبے ترجیح نہیں تھے۔
مصنوعی ریشہ کی درآمد میں 5.98 فیصد اور مصنوعی سلک یارن کی درآمد میں 2.41 فیصد کمی واقع ہوئی، تاہم، ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کی دیگر اشیا میں 60.59 فیصد اضافہ ہوا، خام روئی کی درآمد میں 46.95 فیصد کمی ہوئی، تاہم، سیکنڈ ہینڈ کپڑوں کی درآمد میں 11.07 فیصد اضافہ ہوا۔
مالی سال 24 کے پہلے 11 مہینوں میں، کل برآمدات 1084 فیصد بڑھ کر اس سال 28.12 ارب ڈالر ہو گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25.26 ارب ڈالر تھیں۔
پی بی ایس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مالی سال 2024 کے پہلے 11 مہینوں کے دوران تیل کی درآمدات 0.24 فیصد کم ہو کر 15.34 ارب ڈالر ہو گئیں جو ایک سال پہلے 15.38 ارب ڈالر تھیں۔
جولائی تا مئی کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 11.69 فیصد اور مقدار میں 4.98 فیصد کمی واقع ہوئی، خام تیل کی درآمدات میں مقدار میں 17.84 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مالیت میں 12.06 فیصد اضافہ ہوا۔
مالی سال 2024 کے پہلے 11 ماہ میں موبائل فون کی درآمدات 213.97 فیصد اضافے کے ساتھ 1.62 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 51.64 کروڑ ڈالر تھیں، جو مالی سال 2024 کے پہلے 11 مہینوں میں مجموعی مشینری کی درآمدی قیمت کے سب سے بڑے حصے کی نمائندگی کرتی ہیں۔ؤ، دیگر موبائل اپریٹس مالی سال 2024 کے ابتدائی 11 ماہ میں 23.97 فیصد بڑھ کر 42.619 کروڑ ڈالر ہو گئے جو پچھلے سال 34.379 کروڑ ڈالر تھے۔
مشہور خبریں۔
افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی بھارتی خفیہ ایجنسی راء معاونت کر رہی ہے
🗓️ 18 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
جولائی
نہ ختم ہونے والا صیہونیوں کا خوف و ہراس
🗓️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کے خلاف
اپریل
کیا بگرام میں امریکی C-17 طیارے کی لینڈنگ واقعی تھی؟
🗓️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی فضائیہ کے C-17 کال سائن کے ساتھ MOOSE59 کے ساتھ
اپریل
شام میں وسیع پیمانے پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں
🗓️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ کے تکفیری دہشت گرد اس ملک
مارچ
امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے بائیڈن کو خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے، دفتر خارجہ
🗓️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے امریکا
اکتوبر
ہم کہاں کہاں ایران سے لڑ رہے ہیں؟نیتن یاہو کا اقوام متحدہ میں خطاب
🗓️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی
ستمبر
توشہ خانہ کیس: طبی بنیادوں پر عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
🗓️ 9 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس
جنوری
جنین میں صیہونی حکومت کے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن
🗓️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق جنین کیمپ کے خلاف
دسمبر