لکی مروت، دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی گل محمد خان اپنے گن مین سمیت شہید

🗓️

پشاور: (سچ خبریں) لکی مروت میں دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی گل محمد خان اپنے گن مین سمیت شہید ہو گئے، فائرنگ کا افسوسناک واقعہ لکی مروت کے علاقے منجیولاچوک کے قریب پیش آیا، ڈی ایس پی گل محمد خان رات گئے معمول کی گشت پر تھے کہ انڈس ہائی وے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، گولیاں لگنے سے گاڑی میں موجود ڈی ایس پی اور گن مین شدید زخمی ہوگئے۔

دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا جسے نورنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے مردان میں آپریشن کے دوران ایس پی شہید جبکہ انتہائی مطلوب دہشتگرد ساتھی سمیت مارا گیا تھا۔

مردان کے علاقے کاٹلنگ میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں ایس پی اعجاز خان شہید ہوئے تھے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فائرنگ سے ڈی ایس پی اور 2 اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔پولیس ذرائع کا یہ بھی کہناتھا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے انتہائی مطلوب دہشتگرد محسن قادرسمیت 2 دہشتگرد مارے گئے تھے۔

اس سے قبل بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھاجس میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے میں ایس ایچ او شہید ہوگئے تھے جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 3دہشتگردبھی ہلاک ہوگئے تھے۔جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیاتھا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی غزہ اور لبنان کے خلاف اتنی درندگی کا مظاہرہ کیوں کر رہے ہیں؟

🗓️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ اور لبنان میں زیادہ سے زیادہ تباہی

چین ہماری سرحدوں کے قریب پہنچ رہا ہے: نیٹو

🗓️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس سٹولٹن برگ نے ایک بیان میں

بلنکن کے تل ابیب کے سفر کی بنیادی وجہ کیا ہے؟

🗓️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ امریکی وزیر خارجہ

ایکواڈور کے صدارتی امیدوار کا قتل

🗓️ 10 اگست 2023سچ خبریں: نیوز میڈیا نے آج جمعرات کو ایکواڈور کے صدارتی امیدوار

وزیر اعظم نے سید علی گیلانی کے انتقال پر افسوس اظہار کیا

🗓️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سید علی

اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے کے بارے میں پاکستانی سابق نائب وزیر کا اظہارخیال

🗓️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: پاکستان کے سابق نائب وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے

صیہونی حکومت نےحماس کے سامنے قدم پیچھے کھینچے

🗓️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن نیٹ ورک نےاعلان کیا ہے

شام کے صوبہ حلب میں دھماکہ؛6افراد ہلاک،30زخمی

🗓️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے صوبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے