?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان سے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن نے ملاقات کی ہے۔وزیرِاعظم عمران خان کو آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن نے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کیس کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پر ہونے والے تشدد کے واقعے کا وزیرِ اعظم عمران خان نے نوٹس لیا تھا اور اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد کو ٹیلی فون کر کے ان سے واقعے کی تفصیلات طلب کیں اور اس پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔
دوسری جانب اسلام آباد کی عدالت میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے ملزمان عثمان مرزا، حافظ عطاء اور فرحان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لڑکی اور لڑکے پر ایک شخص کے تشدد کی ویڈیو گزشتہ دنوں وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے تشدد کرنے والے مرکزی ملزم عثمان مرزا اور اس کے ساتھیوں حافظ عطاء اور فرحان کو گرفتار کر لیا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ویڈیو میں دیکھاجا سکتا ہے کہ با اثر شخص لڑکے اور لڑکی کو ہراساں کر رہا ہے، ان پر تشدد کر رہا ہے، مغلظات بک رہا ہے، ملزم کی اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے پرانی ویڈیوز بھی منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کے نو منتخب صدر یوکرین میں جنگ ختم کرنے کے لیے تیار
?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: ایک انٹرویو میں ٹرمپ کی جانب سے قومی سلامتی کے
نومبر
چیف جسٹس کی ناسازی طبیعت کی بنا پر بینچ نمبر 1 کے تمام مقدمات ڈی لسٹ
?️ 26 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی طبیعت ناساز ہونے
اپریل
یوکرین کا Zaporizhzhya نیوکلیئر پاور پلانٹ کی عمارت پر حملہ
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:یوکرینی فورسز نے Zaporozhye جوہری پاور پلانٹ کی خصوصی عمارت پر
ستمبر
چین: شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے مختلف علاقوں
جولائی
اسٹار لنک اسیٹلائٹ انٹرنیٹ یوکرین کی فوج کے لیے ایک تباہی
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: یوکرائنی حکام اور فوجیوں نے کہا ہے کہ جنگ
اکتوبر
التنف میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ
جنوری
فرانسیسی سفیر کو واپس بھیجنے کا مطالبہ نہیں کیا
?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مفتی منیب الرحمٰن نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی
نومبر
لبنان کی سرحد پر صیہونی جاسوس خواتین یونٹ کا کیا کردار ہے؟
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں: اتوار کے روز ایک صہیونی اخبار نے جاسوسی اور فوجی
نومبر