?️
اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر توانائی حماد اظہر نے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی جبری بندش یعنی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے جب کہ آج سے ہم تمام سیکٹرز کو معمول کے مطابق گیس اور پریشر کی فراہمی بحال کررہے ہیں اس کے علاوہ آر ایل این جی کی فراہمی بھی 100 فیصد بحال کی جا چکی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لیے پیر تک کا وقت دیا تھا ، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ آر ایل این جی کی سپلائی بہتر ہونے پر پیر تک بجلی کی پیداوار بڑھ جائے گی ، تربیلا ڈیم اس وقت اپنی صلاحیت سے صرف 25 فیصد بجلی بنا رہا ہے ، تربیلا ڈیم سے اگلے ہفتے بجلی کی زیادہ پیدوار شروع ہو جائے گی ، تربیلا ڈیم میں پانی کے کم بہاؤ کی وجہ سے کچھ بجلی گھر مکمل صلاحیت سے کام نہیں کررہے ہیں ، جس کی وجہ سے کچھ فیڈروں پر لوڈ شیڈنگ کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہو گیا ہے تاہم پیداوار میں کمی کے باعث بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو مقررہ کوٹے سے کم بجلی دستیاب ہے، لیسکو کو مقررہ طلب سی660 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے جس کی وجہ سے لوڈ مینجمنٹ کے نام پر مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق پیک ٹائم میں لیسکو کی ڈیمانڈ 4700 میگاواٹ تک پہنچنے کی توقع ہے ، مختلف شہری علاقوں میں 4 سے 6 جب کہ دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ٹیوب ویل نہ چلنے سے پانی کی قلت بھی پیدا ہورہی ہے۔
مشہور خبریں۔
توشہ خانہ کیس: پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان
?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیئر وکیل لطیف
دسمبر
مغربی کنارے کے لیے اسرائیل کے نئے منصوبے
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: مغربی کنارے میں قابض فلسطینیوں کو قتل کرنے اور شہروں
فروری
صیہونی حکومت کو نیا دھچکا
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں:یہودیوں کے نئے سال کے موقع پر شائع ہونے والے اعدادوشمار
ستمبر
کشمیر کے سینر علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کا انتقال،کشمیر میں کرفیو،پاکستان میں سوگ
?️ 2 ستمبر 2021سچ خبریں:ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت کانفرانس کے سابق صدر
ستمبر
بیرسٹر گوہر کی خواجہ آصف پر تنقید
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے
اگست
علی ظفر کی پہلی بار خود پر لگے جنسی ہراسانی کے الزامات پر گفتگو
?️ 6 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و اداکار علی ظفر نے پہلی بار خود
فروری
شہباز شریف کی شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری
?️ 2 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے
ستمبر
افریقی یونین میں صیہونی حکومت کی رکنیت اس اتحاد کے ٹوٹنے کا باعث بنے گی: الجزائر
?️ 8 اگست 2021سچ خبریں:الجزائر کے وزیر خارجہ رمطان لعمامره نے صہیونی حکومت کی افریقی
اگست