?️
ضلع کرم: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے، اس دوران 18 دہشت گردوں اور 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے لوئرکرم میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایسے دہشت گردوں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے، جن کے سر کی قیمت خیبر پختونخوا حکومت نے مقرر کی تھی۔
لوئر کرم کے علاقوں بگن، مندورئی اوچھت اور دیگر ملحقہ علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا، ریجنل پولیس افسر (آر پی او) کوہاٹ عباس مجید مروت آپریشن میں موجود رہے۔
آر پی او کوہاٹ نے بتایا کہ فورسز کی جانب سے ہنگو اور کوہاٹ میں بھی چھاپہ مار کارروائیاں کی گئی ہیں، دہشت گردوں نے گزشتہ روز کمانڈنٹ کرم ملیشیا کے کانوائے کو نشانہ بنایا تھا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے کچھ سیکورٹی اہلکار شہید اور زخمی ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے جن دہشت گردوں کی سر کی قیمت مقرر کی ہے، ان کی گرفتاری کے لیے کرم، ہنگو اور کوہاٹ میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
آر پی او کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی بھی لی جا رہی ہے، مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے ضلع کرم اورہنگو کے سرحدی پہاڑی علاقوں میں بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے گزشتہ روز ہی کرم میں فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی تھی۔
اس حوالے سے جاری نوٹی فکیشن میں کرم میں 14 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی، سب سے زیادہ دہشت گرد کاظم کے سر کی قیمت تین کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق دہشت گرد امجد اللہ کے سر کی قیمت 2 کروڑ، مکرم خان کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ، درویش وزیر کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی۔
مزید کہا گیا ہے کہ مطلوب دہشت گرد منصور، اسامہ، آدم ساز، یاسین، وزیر محمود کے سر کی قیمت 30، 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق دہشت گرد سیف اللہ، اسامہ عرف شفیق، نور اللہ کے سر کی قیمت ایک، ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں کا یمن کے مختلف علاقوں پر 9 بار حملہ
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران
نومبر
یمن میں امریکہ مخالف مارچ
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:دسیوں ہزار یمنی عوام نے خطے اور دنیا میں امریکہ اور
جون
فرانس کی نئی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کون ہیں؟
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:فرانس کی نئی وزیر خارجہ دوسری خاتون ہیں جنہوں نے فرانسیسی
مئی
پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات، پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز
?️ 12 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات
نومبر
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
?️ 5 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت
فروری
روس کی جوہری حکمت عملی میں تبدیلی؛ یورپی ممالک میں تشویش
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:روس کی جانب سے اپنی جوہری حکمت عملی میں تبدیلی کے
نومبر
یوکرین کو ہتھیار نہیں ڈالنے چاہئیں: میکرون
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ روس کے
جون
غزہ جنگ کے بارے میں فرانس کا بیان
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں فرانس کے مستقل نمائندے نے غزہ میں
مارچ