?️
لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے جوڈیشل الاؤنس کو پنشن کا حصہ بنانے کیلئے شفیق الرحمٰن کی درخواست پر سماعت کی، پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگرافسران پیش ہوئے، عدالت نے درخواستگزار کو اجازت دی کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کو درخواست میں فریق بنا سکتے ہیں، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ملک اختر جاوید نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ4 آئینی درخواستیں ہائیکورٹ میں زیر التواء ہیں، درخواستوں میں ہائیکورٹ انتظامی کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی، یہ فیصلہ انتظامی نوعیت کا ہے، جبکہ آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت عدالتی حکم عدولی پر ہی توہین عدالت کی کارروائی ہو سکتی ہے، انتظامی کمیٹی ہائیکورٹ کا نوٹیفکیشن عدالتی نوعیت کا نہیں ہے۔
چیف جسٹس نے لاء افسر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالتی فیصلہ آپ پیش کر رہے ہیں وہ فیصلہ تو مسترد ہوچکا ہے، مجھے بتائیں وزیراعلیٰ کو آئین کے تحت کوئی استثنیٰ حاصل ہے؟ ہوسکتا ہے آج مجھے وزیراعلیٰ پر توہین عدالت کی کارروائی کرنا پڑ جائے،قانون کے تحت تو گورنر اور صدر کو استثنیٰ حاصل ہے۔
پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعلیٰ توہین عدالت کا سوچ بھی نہیں سکتے، وزیراعلیٰ نے سمری ملتے ہی فوری منظوری دے دی تھی۔
جس پر چیف جسٹس نے کہا میں وزیراعلیٰ کے اس کیس میں فریق ہونے کا ڈکلیئر کرنے لگا ہوں، کل صبح 11 بجے تک آرڈیننس جاری ہوا تو پھر دیکھ لوں گا،اس حکومت نے8 گھنٹے کے اندر بھی کئی ایسے کام کیےہیں۔
درخواستگزاروں نے مؤقف اختیارکیا کہ پاکستان کے دیگر صوبوں میں عدالتی ملازمین کی پنشن میں جوڈیشل الاؤنس شامل کیا جا چکا ہے۔ استدعا ہے کہ پنجاب میں بھی عدالت جوڈیشل الاؤنس کو پنشن کا حصہ بنانے کا حکم دے۔ عدالت نے سرکاری وکلاء کی درخواست پر کل شام5 بجے تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کل شام 5 بجے تک اگریہ کام نہیں ہوا تو وزیراعلیٰ کو طلب کرکے اسی وقت شوکاز نوٹس دیں گے اور رات 9 بجے فرد جرم عائد کرکے اگلے روز اتوارکو فیصلہ کردوں گا۔
مشہور خبریں۔
کیا فرانس یوکرین میں فوج بھیجے گا؟میکرون کی زبانی
?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے یوکرین میں فوج بھیجنے کے بارے میں
مارچ
شہید نصر اللہ نے مشکل ترین حالات کے لیے مزاحمت کو تیار کیا
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمود
اکتوبر
آزاد ریاست فلسطین کی حمایت کرنے پر صیہونی وزیر کا غصہ
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اقتصاد نے فلسطین کی آزاد ریاست
جون
یوکرائن میں سیاحوں سے پیسے لوٹنے والا صہیونی گروہ گرفتار
?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:یوکرائنی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے یوکرین کے دارالحکومت
اگست
قطر نے پاکستان کو ایل پی جی دینے کا عندیہ دے دیا
?️ 24 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) قطر نے پاکستان کو ایل پی جی
اگست
اونروا: غزہ کے باشندے شدید گولہ باری میں خوراک کی تلاش میں ہیں
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ
جون
مزاحمتی تحریک کے حامی ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی صہیونی کوششیں بیکار ہیں: انصار اللہ
?️ 1 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی انصار اللہ تحریک کے ایک رکن نے کہا کہ صہیونی
اکتوبر
ایف بی آر نے 56 شہروں میں جائیداد کی قیمت 80 فیصد تک بڑھا دی
?️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جائیداد کی قیمت کو مارکیٹ ریٹ کے قریب
اکتوبر