🗓️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے توہین مذہب کے الزام میں سزائے موت پانے والے شخص کو ناکافی شواہد اور گواہوں کے بیانات میں تضاد کی بنیاد پر بری کر دیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملزم ساجد علی ولد محسن خان پر مذہبی شخصیات کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے کا الزام تھا، ملزم کے خلاف 14 اپریل 2020 کو اٹک کے علاقے حسن ابدال میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ساجد علی پر تعزیرات پاکستان کی کی دفعہ 295 سی (جس میں پیغمبر اسلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف توہین آمیز تبصرے کی سزا موت مقرر ہے) اور دفعہ 298 اے ( جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت اور اصحاب کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے پر 3 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے) کے تحت سزائے موت ہوسکتی ہے۔
مقدمے کی سماعت کے بعد حسن ابدال کے ایڈیشنل سیشن جج نے ساجد کو 2023 میں سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، ساجد کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 298 اے کے تحت 3 سال قید بامشقت کی سزا بھی سنائی گئی تھی تاہم ملزم نے اس فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
ساجد کی وکیل تانیہ بازئی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ من گھڑت ہے اور استغاثہ ان کے موکل کے خلاف الزامات کے حق میں قابل اعتماد ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا۔
وکیل نے استغاثہ کے گواہوں کے بیانات میں تضادات کو اجاگر کیا، جن میں سے کچھ نے مبینہ واقعے کو متضاد انداز میں پیش کیا، انہوں نے دلیل دی کہ ایف آئی آر مبینہ تبصرے کے کچھ دن بعد درج کی گئی تھی، انہوں نے دلیل دی کہ استغاثہ ملزم کو ان تبصروں سے جوڑنے کے لیے کوئی براہ راست یا ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔
کیس کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے ساجد کے خلاف شواہد کو بے نتیجہ اور سزا برقرار رکھنے کے لیے ناکافی پایا، عدالت نے قرار دیاکہ استغاثہ کے گواہوں کی گواہی میں سنگین تضادات ہیں، جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔
بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کے بینچ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ساجد کی فوری رہائی کا حکم دیتے ہوئے سزائے موت کو کالعدم قرار دے دیا۔
مشہور خبریں۔
برطانیہ کا مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے اہم اعلان، اسرائیل میں شدید کھلبلی مچ گئی
🗓️ 18 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) برطانیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے
جون
بلوچستان حکومت نے اپوزیشن کے خلاف مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی
🗓️ 25 جون 2021بلوچستان(سچ خبریں) بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں نے 18 جون کو صوبائی اسمبلی
جون
پاکستان کے اندر آئینی اور سیاسی حقوق معطل ہیں: فواد چودھری
🗓️ 12 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے
مارچ
ماہرہ خان کو لیفٹیننٹ جنرل نگار کے روپ میں دیکھ کر مداحوں کا ردعمل
🗓️ 31 اگست 2021کراچی ( سچ خبریں) سچی کہانی پر مبنی آنے والی ٹیلی فلم
اگست
ہم ایسا کام کریں گے کہ فلسطین آنے پرپچھتاؤ گے: یمن
🗓️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: انصار اللہ کے رہنما حزام الاسد نے صہیونیوں کو عبرانی
جنوری
پاکستان کی کاربن مارکیٹ پالیسی تیار، سمری منظوری کےلیے وفاقی کابینہ کو ارسال
🗓️ 3 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے کاربن مارکیٹ پالیسی تشکیل دے دی،
دسمبر
کرم میں امدادی قافلے کو حملہ آوروں سے بچانے کی کوشش کے دوران 5 سیکیورٹی اہلکار شہید
🗓️ 18 فروری 2025ضلع کرم: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں شرپسندوں کے حملوں
فروری
معاشی ترقی کیلئے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلیوں، برآمدات میں اضافے کی ضرورت ہے، احسن اقبال
🗓️ 14 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے ’وژن 2035‘ اور ’وژن 2047‘ کے ایجنڈے
نومبر