🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بیوروکریسی کے تحت انتخابات کرانے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی درخواست پر گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
6 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جاتا ہے، آر اوز سے متعلق لاہور ہائیکورٹ مزید کارروائی نہیں کر سکتی۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے یک جنبش قلم انتخابی عمل کو ڈی ریل کردیا، ہائیکورٹ نے اس بات کا بھی ادراک نہیں کیا کہ جن افسران کو تعینات کیا گیا ہے وہ پورے پاکستان میں فرائض انجام دیں گے، ہائی کورٹ نے غیرقانونی حکم کو منظور کرتے ہوئے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا۔
تحریری حکم نامے میں سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے درخواست گزار بیرسٹر عمیر نیازی کو آرٹیکل 204 اور توہین عدالت آرڈیننس کے تحت نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔
سپریم کورٹ نے عمیر نیازی سے وضاحت طلب کی ہے کہ کیوں نہ اُن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت، اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی نوٹسز جاری کردیے اور تمام فریقین کو موسم سرما کی تعطیلات کے بعد طلب کر لیا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ روک دی تھی جس کے سبب انتخابات کے 8 فروری کے انعقاد پر خطرہ منڈلانے لگا تھا، ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے گزشتہ روز آر اوز کی تعیناتی منسوخ کرنے کا حکم معطل کردیا تھا۔
عدالت عظمٰی نے انتخابی شیڈول کے اجرا کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک ہفتے کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے گزشتہ روز ہی انتخابی شیڈول جاری کرنےکا حکم بھی دے دیا تھا۔
بعدازاں گزشتہ شب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا تھا جس کے تحت ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
پٹرولیم مصنوعات میں بڑی حد تک اضافے کا امکان
🗓️ 14 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اگر حکومت پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت
مئی
اسرائیل کو لبنان کے سمندری وسائل سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے:نصراللہ
🗓️ 12 جون 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ ملک کی
جون
کویتی خواتین کا بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ
🗓️ 21 فروری 2022سچ خبریں:کویتی خواتین نے بھارتی ریاست کرناٹک کے اسکولوں میں حجاب پر
فروری
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
🗓️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
کسی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان چھیننا غیر جمہوری ہے، مشاہد حسین سید
🗓️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور چیئرمین
جنوری
بائیڈن کا سعودی ٹیلی ویژن پر مذاق اڑایا گیا
🗓️ 12 اپریل 2022سچ خبریں: کچھ ذرائع ابلاغ نے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان
اپریل
مصری پارلیمنٹ ممبر کی اسرائیل کو شدید دھمکی
🗓️ 15 فروری 2024سچ خبریں: مصری پارلیمنٹ کے نمائندے نے صیہونی حکومت کو رفح میں
فروری
ہم بحیرہ احمر کو اسرائیلی جھیل نہیں بننے دیں گے: صنعاء
🗓️ 19 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم عبدالعزیز
جولائی