لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کیلئے عمران خان زمان پارک سے روانہ

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) حفاظتی ضمانت کی درخواست سے متعلق کیس پر سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی پیشی کے تناظر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی جب کہ عدالت نے عمران خان کو شام 5 بجے تک پیش ہونے کی آخری مہلت دے دی، جس کے بعد عمران خان زمان پارک سے عدالت کی طرف روانہ ہوگئے۔

لاہور ہائی کورٹ نے 16 فروری کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر حلف نامے اور وکالت نامے پر دستخط میں فرق کی وضاحت کے لیے عمران خان کو آج پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

گزشتہ سماعت پر لاہور ہائی کورٹ نے آج دوپہر 2 جے تک عمران خان کو پیش ہونے کی مہلت دی تھی، جسٹس طارق سلیم شیخ عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سے متعلق کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔

آج سماعت کے آغاز پر عمران خان لاہور ہائی کورٹ کی مہلت کے باوجود مقررہ وقت تک عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ دو بجے کے لیے کیس مقرر تھا۔

وکیل انتظار پنجوتہ نے کہا کہ عمران خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم راستے میں ہیں آرہے ہیں، شاید رش میں پھنس گئے ہیں، کچھ دیر میں وکیل پہنچ جائیں گے جس پر عدالت نے سماعت میں وقفہ کردیا۔

وقفے کے بعد سماعت کے آغاز پر خواجہ طارق رحیم نے مؤقف اپنایا کہ عدالتی حکم کے مطابق آئی جی کے پاس گئے، ہمیں کہا گیا کہ مال روڈ پیشی کے موقع پر ٹریفک فری ہوگا، ہائی کورٹ کی اندر کی سیکیورٹی کے لیے ہمیں رجسٹرار سے رابطہ کرنے کا کہا گیا، رجسٹرار آفس نے مسجد گیٹ سے انٹری کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ ریگل سے آگے اس وقت مسلسل ٹریفک جام ہے،
عمران خان میڈیا میں خود کہہ چکے ہیں کہ وہ ہائی کورٹ جائیں گے، لیکن حالات ایسے ہیں کہ سیکیورٹی کے مسائلِ ہیں، مال روڈ ٹریفک فری ملے تو ہم عمران خان کو کل پیش کر دیتے ہیں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں، عدالت نے ریمارکس دیے کہ جہاں سے عام آدمی آتا ہے وہیں سے سب آئیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ درخواست پر دلائل شروع کریں، وکیل عمران خان نے کہا کہ عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر عدالت نے وکیل کو حکم دیا کہ دستخطوں میں فرق سے متعلق وضاحت دیں، وکیل عمران خان نے کہا کہ درخواست پر لگے حلف نامے اور وکالت نامے پر دستخط میں فرق ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر عمران خان نے درخواست ہی فائل نہیں کی تو واپس کیسے لے سکتے ہیں، کبھی بھی حفاظتی ضمانت ایسے نہیں چلتی ہر دو گھنٹے بعد وقت لے لیتے ہیں۔

وکیل عمران خان نے کہا کہ آپ حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کر دیں، درخواست مسترد کر دیتا ہوں لیکن دستخطوں والا معاملہ ختم نہیں ہوگا، ہم توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کریں گے۔

وکیل عمران خان نے کہا کہ درخواست اور بیان حلفی پر دستخط کے فرق کی نشاہدہی کی، وکیل خواجہ طارق رحیم نے بیان دیا کہ عمران خان نے یہ حفاظتی ضمانت فائل نہیں کی جس پر عدالت نے وکیل سے سوال کیا کہ یہ درخواست کس نے فائل کی جس پر خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ یہ بات تو اظہر صدیق بہتر بتائیں گے۔

اس دوران عمران خان کے وکیل نے عدالتی حکم پر توہین عدالت کا قانون پڑھ کر سنایا، وکیل نے کہا کہ میں عدالت کے سامنے مان رہا ہوں کہ دستخط عمران خان کے نہیں ہیں، عمران خان یہ بات لکھ کر دے دیتے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیتے ہیں وہ ٹھیک ہو کر تین ہفتے میں جواب جمع کرا دیں جس پر وکیل عمران خان نے کہا کہ توہین عدالت بنتی ہی نہیں، عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ قانون کا مذاق بنا رہے ہیں، جیسے میں نے آپ کو اکوموڈیٹ کیا ہے ایسا نہیں ہوتا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ عمران خان لیڈر ہیں، رول ماڈل ہیں، انہیں رول ماڈل ہی رہنا چاہیے۔

وکیل عمران خان نے کہا کہ عدالت 5 بجے تک مہلت فراہم کردے، عمران خان پیش ہو جائیں گے جس پر لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کو آج شام 5 بجے تک پیش ہونے کی آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔

گزشتہ سماعت پر عدالت عالیہ نے آئی جی پنجاب کو عمران خان کی لیگل ٹیم کے ساتھ مل کر سیکیورٹی کے معاملات طے کرنے کی ہدایت کی تھی، عدالت نے دستخطوں میں فرق سے متعلق بھی عمران خان سے وضاحت طلب کر رکھی ہے جب کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن حملہ کیس میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

دوسری جانب عمران خان کی لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے تناظر میں پولیس کی اضافی نفری لاہور ہائی کورٹ میں پہنچ گئی تھی، ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ پر بھی پولیس تعینات کی گئی جب کہ خواتین پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کو بھی ہائیکورٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔

قبل ازیں عمران خان کی ذاتی سیکیورٹی ٹیم نے ہائی کورٹ کا دورہ کیا، سیکیورٹی ٹیم نے ہائی کورٹ کے مرکزی گیٹس پر سیکیورٹی چیک کی، سیکیورٹی ٹیم نے ہائی کورٹ کے اندر بھی سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔

عمران خان کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ عمران خان کی گاڑی کو ہائیکورٹ کے احاطے میں داخلے کی اجازت نہیں ملی، شبلی فراز نے گاڑی کو احاطہ عدالت میں لانے کے لیے انتظامی سطح پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، عمران خان کی ہائیکورٹ میں پیشی بارے لیگل ٹیم عمران خان سے دوبارہ مشاورت کرے گی۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز نے یقین ظاہر کیا ہے کہ حفاظتی ضمانت کی درخواست سے متعلق کیس پر آج سماعت کے دوران عمران خان کی گاڑی اندر ایک خاص جگہ تک لے جانے کی اجازت مل جائے گی اور عمران خان عدالت میں پیش ہوں گے۔

لاہور میں پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے گزشتہ جمعے کو لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار افس میں درخواست جمع کرائی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی گاڑی کو احاطہ عدالت میں ایک خاص مقام تک لے جانے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ درخواست کی 2 وجوہات تھیں، ایک ان کی صحت اور دوسری وجہ ان کی سیکیورٹی کے معاملات ہیں، آج صبح ہم گئے تھے لیکن بد قسمتی سے ہمیں وہ اجازت نہیں ملی، اس وقت بھی ہمارے وکلا عدالت میں موجود ہیں اور کوشش کر رہے ہیں ہمیں یہ اجازت مل جائے۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کی پریس کانفرنس کی عکاسی

🗓️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن

دوسری شادی پر بیٹے کی جانب دروازہ کھولنے پر فیروز خان کو تنقید کا سامنا

🗓️ 3 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) فیروز خان کی جانب سے دلہن کو گھر لے

مزید ٹیکس نہیں لگائیں جائیں گے

🗓️ 30 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  بجٹ ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 368 پوائنٹس کا اضافہ

🗓️ 24 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری رہا،

فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے عالمی شخصیات کی جاسوسی کے بارے میں وضاحت طلب کرلی

🗓️ 26 جولائی 2021پیریس (سچ خبریں) فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ

ایم کیو ایم پھر حکومت سے پھر ناراض

🗓️ 23 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومتی اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان

بلوچستان: نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہل کار جاں بحق

🗓️ 23 مارچ 2025نوشکی: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے غریب آباد میں

کورنا کیسز کی بڑھتی تعداد کے بعد حکومت لگائے گی پابندیاں:اسد

🗓️ 27 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے