?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی توشہ خانہ میں 5 سال کی نااہلی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیے۔
جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں جسٹس شمس محمود، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ نے سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔
سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے کہ عدالت اس کیس کو باقاعدہ سننے سے پہلے دائر اختیار کا فیصلہ کرے گی۔
جسٹس شاہد بلال حسن نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کون پیش ہوا ہے، جس پر ای سی پی کے ایسوسی ایٹ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل چھٹی پر ہیں۔
جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل کی عدم موجودگی میں کیس سننا مناسب نہیں ہو گا۔
بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے 8 فروری کی تاریخ دے رکھی ہے، جس پر جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ہم نااہلی کیس میں فریقین کو نوٹس کر کے سن لیتے ہیں۔
جسٹس شمس محمود مرزا نے علی ظفر سے استفسار کیا کہ آپ کے کلائنٹ میانوالی سے منتخب ہوئے تھے۔
جسٹس شمس محمود مرزا نے علی ظفر کو ہدایت دی کہ اسلام ہائی کورٹ یہ کیسے سن سکتی ہے؟ آئندہ سماعت پر دلائل دیں۔
بعد ازاں، لاہور ہائیکورٹ نے سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی نا اہلی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیے۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو تین سال کی سزا کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 اگست کو سابق وزیراعظم کی 5 سال کے لیے نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔
واضح رہے کہ 8 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے سابق وزیراعظم عمران خان کی پانچ سال کے لیے نااہلی کے خلاف درخواست پانچ رکنی لارجر بینچ کو بھجوا دی تھی۔
اس سے ایک روز قبل 7 دسمبر کو سابق چیئرمن پی ٹی آئی عمران خان نے 5 سال کی نااہلی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے 8 اگست 2023 کو 5 سال کے لیے نااہل کردیا، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو انتخابات سے باہر کرنے کے لیے جلد بازی میں غیر قانونی اقدام کیا۔


مشہور خبریں۔
قطر ورلڈ کپ نے ثابت کردیا کہ عربوں کے ساتھ سمجھوتوں کی بنیاد متزلزل ہے:صہیونی جنرل
?️ 8 دسمبر 2022سچ خبریں:ایک صیہونی جنرل نے عرب اور مسلم ممالک کی اسرائیلیوں سے
دسمبر
الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا
?️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن
مئی
کیا یورپ کو جوہری جنگ کا خطرہ ہے؟
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 162 ہوگئی ہے۔
?️ 31 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں تباہ کن سیلاب سے مرنے
اگست
خلیل الرحمان کا ماہرہ خان سے رابطہ، دوریاں مٹ گئیں
?️ 4 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ماہرہ خان اور ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر
جون
ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز وزیر اعظم ہاؤس لاہور حملہ کیس میں بھی نامزد، جوڈیشل ریمانڈ منظور
?️ 20 نومبر 2023 لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف
نومبر
توشہ خانہ کیس: عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس زمان پارک کے باہر موجود، صورتحال کشیدہ
?️ 14 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
مارچ
ریاض ٹرمپ اور پیوٹن کے قاتلوں کا محفوظ دارالحکومت
?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: العربیہ نے خبر دی ہے کہ روس اور یوکرین کے
فروری