?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری خزانے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور لیگی صدر نواز شریف کی تشہیر کے خلاف درخواست پر چیف سیکریٹری پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے شہری اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی اور اپنے والد کی ذاتی تشہیر کے لیے سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کیا،سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سرکاری منصوبے پر سیاستدانوں کی تصاویر اور نام نہیں لگایا جاسکتا۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ مریم نواز اور نواز شریف کی تشہیر کی رقم کی معلومات فراہم کی جائیں، پبلک فنڈڈ پراجیکٹس سے مریم نواز اور نواز شریف کے نام اور تصاویر ہٹائے جائیں اور نواز شریف کی جانب سے پنجاب کے فنڈز کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
عدالت نے درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا، درخواست میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور لیگی صدر نواز شریف سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ دنوں اپنی ایک سالہ کارکردگی کی تشہیر کے لیے اخبارات میں بڑے پیمانے پر اشتہارات دیے تھے جبکہ ایک قومی روزنامے نے 60 صفحات پر مشتمل ضمیمہ بھی شائع کیا تھا۔
اخبارات کی جانب سے پورے صفحے پر مشتمل حکومتی اشتہار شائع کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اخبارات کی انتظامیہ اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کی اخبارات میں تشہیری مہم پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کی تھیں۔
چیف آرگنائزر پی ٹی آئی عالیہ حمزہ نے مہم کے فنڈز کی تفصیلات کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکریٹری سمیت دیگر کو خط لکھا تھا۔
خط میں کہا گیا تھا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی دکھانے کےلیے اخبارات میں تشہیری مہم کی جارہی ہے، اخبارات میں تشہیری مہم سیاسی تشہیر کے مترادف ہے۔
خط میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق سرکاری فنڈز کو سیاسی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
خط میں استفسار کیا گیا تھا کہ سرکاری اشتہارات کےلیے کتنا فنڈز خرچ ہوا اور کیا صوبائی کابینہ سے اس کی منظوری لی گئی؟ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اشتہاری مہم پر آنے والے اخراجات کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔
مشہور خبریں۔
ترکی سعودی تعلقات کی نئی لہر پر ایک نظر
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: سعودی وزیر دفاع کے دورہ آنکارا کو ترک میڈیا میں
جولائی
وفاقی وزراء کی تنخواہیں صدارتی آرڈینینس کے ذریعے مزید بڑھا دی گئیں
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزراء کی تنخواہیں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے
مئی
حماس اور فتح کے سربرہان کے مابین مصر میں ملاقات متوقع
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:بعض ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ فتح اور حماس
اکتوبر
یمنیوں کا ایک بار پھر سعودی تیل کمپنی پر میزائل حملہ
?️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی فوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک بار پھر
ستمبر
آئی ایم ایف نے حکومت سے 5 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت
ستمبر
صیہونی رہنماؤں کا مظاہرین کو دبانے کا مطالبہ
?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے عبوری وزیر اعظم اور قائم مقام وزیر اعظم
دسمبر
یورپی مشترکہ جنگی طیارے کا منصوبہ بحران کا شکار
?️ 24 جولائی 2025یورپی مشترکہ جنگی طیارے کا منصوبہ بحران کا شکار یورپی ممالک کے
جولائی
وزیراعلی مریم نواز کی سی ایم ایچ آمد، زخمی افسروں اور جوانوں سے ملاقات
?️ 12 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف غازیوں کی عیادت کے
مئی