?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور کے سوا ملک کے تمام ریلوے اسٹیشنز کے واک تھرو گیٹس اور لگیج اسکینر خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ریلوے پولیس کے حکام نے فنڈز کی قلت کو جواز بناتے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے ہاتھ کھڑے کردیے۔
ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر رمیش لال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
ریلوے حکام نے اجلاس کو بتایا کہ صرف لاہور ریلوے اسٹیشن میں لگیج اسکینر کام کر رہا ہے، باقی سارے اسکینر ناکارہ ہیں اور کوئی واک تھرو گیٹ کام نہیں کررہا۔
ریلوے پولیس کے حکام نے مزید بتایا کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کی باؤنڈری وال ٹوٹی ہوئی ہے، قائمہ کمیٹی نے اسکینرز کی خرابی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسکینر کیوں کام نہیں کررہے۔
ریلوے پولیس کے حکام نے بتایا کہ ہم نے سی سی ٹی وی کیمرے لینے کی کوشش کی لیکن اسکینرز ہماری ذمہ داری نہیں ہیں، ریلوے پولیس کے پاس تو فنڈ ہی نہیں ہیں۔
کنوینر کمیٹی رمیش لال نے کہا کہ سیکریٹری ریلوے بورڈ کہہ رہے ہیں کہ یہ ریلوے پولیس کا کام ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 9 نومبر کو کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق دھماکا جعفر ایکسپریس کی روانگی کے وقت ریلوے اسٹیشن کے اندر پلیٹ فارم میں ہواتھا، دھماکے کے وقت مسافر پلیٹ فارم پر جعفر ایکسپریس سے پشاور جانے کی تیاری میں مصروف تھے۔
کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے خودکش ہونے کی تصدیق کی تھی اور آگاہ کیا تھا کہ دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے صحافیوں کو جاری بیان میں دھماکے کی ذمے داری قبول کی تھی۔
دہشت گرد تنظیم نے دعویٰ کیا تھا کہ خودکش حملے میں پاکستانی فوج کے ایک دستے کو نشانہ بنایا گیا تھا جو انفینٹری اسکول سے کورس مکمل کرنے کے بعد واپسی کی تیاری کر رہا تھا۔
مشہور خبریں۔
کورونا وائرس سے 1 دن میں ریکارڈ 141 افرادکا انتقال
?️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس ہلاکتیں بڑھنے لگیں، چوتھی لہر
اگست
اپٹما کا حکومت سے آئی ایم ایف کےساتھ گیس کی بندش پر دوبارہ گفت و شنید کا مطالبہ
?️ 16 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)
نومبر
عبرانی میڈیا: اسرائیل کی معیشت اندر سے تباہ ہو گئی ہے
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعتراف کیا
اگست
کراچی مسلسل دوسرے بجٹ میں نظر انداز، حکومت سندھ نے کسی نئی ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کیا
?️ 15 جون 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ نے
جون
ضلع کرم میں بنکرز کے خاتمے کا عمل دوبارہ شروع، 10 سے زائد مسمار
?️ 29 جنوری 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں متحارب فریقین کی جانب
جنوری
دمشق کی خاموشی آنکارا کی صلح سے ٹوٹی
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کے سیاسی ذرائع ابلاغ کی جانب سے شام
اگست
عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق میں ترامیم کیلئے سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کی یقین دہانی
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے آزادانہ اور منصفانہ الیکشنز کرانے
اکتوبر
صنعاء کا محاصرہ اور امن کی بات کرنا دو متضاد چیزیں
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کے نائب وزیر خارجہ حسین العزیز نے کہا کہ
مارچ