?️
لاہور:(سچ خبریں) ہاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان طلب کیے جانے پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوگئے، ان کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک کی توسیع کردی گئی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر حاضری معافی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 11 بجے تک عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔
جج عبہر گل نے سابق وزیراعظم کی جانب سے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی دائر درخواست پر سماعت کی۔ ’ عمران خان کے وکیل نے سماعت کے آغاز میں عدالت کو آگاہ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے استفسار کیا کہ کیا عبوری ضمانت میں حاضری معافی ہوتی ہے؟
جج نے مزید کہا کہ عمران خان کی جانب مچلکے بھی جمع نہیں کرائے گئے، آپ یہ بتا دیں کہ انہوں نے آنا ہے کہ نہیں آنا۔
جج نے ریمارکس دیے کہ جو عدالت آئے گا وہی ریلیف لے سکتا ہے۔
وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کو شدید سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں، ان کو بطور سابق وزیر اعظم سیکیورٹی نہیں ملی۔
وکیل کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ جج صاحب بھی چھٹی پر ہیں صرف تاریخ دینی ہے، ڈیڑھ بجے تک کا وقت دے دیں عمران خان پیش ہو جائیں گے۔
تاہم انسداد دہشتگری عدالت نے عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 11 بجے تک پیش ہونے کی مہلت دی۔
دریں اثنا مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ ایس ایس پی عمران کشور بھی انسداد دہشت گری عدالت پیش ہوئے اور بتایا کہ عمران خان شامل تفتیش نہیں ہوئے۔
عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ہم اپنا تحریری بیان پولیس کو جمع کرا دیتے ہیں یا جے آئی ٹی زمان پارک آ کر تفتیش کر لے یہ ہوتا آیا ہے۔
جج نے کہاکہ بہتر یہی ہے آپ تحریری بیان جے آئی ٹی کو جمع کرا دیں جس پر وکیل نے کہا کہ ہم عمران خان کا تحریری بیان عدالت میں جمع کرانے کو تیار ہیں۔
بعدازاں انسداد دہشتگری عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ کو تفتیش جلد از جلد مکمل کرنے اور آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
اس دوران عدالت نے سماعت میں وقفہ کردیا جو دوبارہ شروع ہوئی تو عمران خان پیش ہوگئے، جس کے بعد عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک کی توسیع کردی گئی۔
خیال رہے کہ عمران خان نے لاہور میں درج 3 مقدمات میں ضمانت کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر نے عبوری ضمانتوں کی درخواستیں دائر کی تھیں۔
عمران خان کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں ،پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر کے پولیس کو گرفتاری سے روکے۔
واضح رہے کہ تھانہ ریس کورس لاہور میں عمران خان کے خلاف 3 مقدمات درج اور زیر تفتیش ہیں۔
تھانہ ریس کورس میں عمران خان کے خلاف ایف آئی آرز نمبرز 365/23، 388/23، 410/23 دفعات 312، 148، 149، 353، اور انسداد دہشتگردی کی دفعہ 7 سمیت دیگر دفعات کے تحت درج ہیں۔


مشہور خبریں۔
حکومت مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں: شہریار آفریدی
?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چئیر
اکتوبر
پیوٹن اور بن سلمان نے اڑایا امریکہ کا مذاق
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے ایک رپورٹ میں توانائی کے
اکتوبر
آئی جی پنجاب نے 15 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیے
?️ 7 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے 15
اپریل
ایران اور پاکستان سے افغانیوں کا پہلا گروپ حج کے لئے روانہ
?️ 16 جون 2023سچ خبریں:ایران اور پاکستان میں موجود افغان تارکین وطن کی ایک بڑی
جون
پی ایس 9 ضمنی انتخاب: غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی پی کے آغا شہباز کامیاب
?️ 14 دسمبر 2025شکارپور (سچ خبریں) پی ایس 9 کے مکمل 178 پولنگ سٹیشنز کے
دسمبر
زیلنسکی اور کیر اسٹارمر کے درمیان لندن میں ملاقات
?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر وولوڈیمیر زیلنسکی نے لندن میں یوکرین کے
اکتوبر
فلسطینیوں کے خلاف صیہونی تشدد اور محمود عباس کی صہیونی وزیر جنگ سے ملاقات
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے ایک ایسے وقت میں
دسمبر
ملک میں بڑے آبی ذخائر کی تعمیرمیں تیزی لانے پر غور
?️ 9 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت آبی
جون