لاہور شہر کو انتظامی لحاظ سے دو اضلاع میں تقسیم کرنا وقت کا تقاضا ہے

پنجاب

🗓️

لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آج وزیر اعلی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقدہوا جس میں لاہور کو انتظامی بنیادوں پر دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے لاہور کو انتظامی بنیادوں پر دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ آبادی میں اضافے کے باعث لاہور شہر کو انتظامی لحاظ سے دو اضلاع میں تقسیم کرنا وقت کا تقاضا ہے تا ہم اس ضمن میں سیاسی اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے لاہور شہر کو انتظامی لحاظ سے تقسیم کرنے کے حوالے سے جلد حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لاہورشہر کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے حوالے سے علاقوں کے حساب سے نیا نقشہ تیارکیا جائے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دو اضلاع میں تقسیم سے لاہور شہر میں نئی تحصیلوں کا اضافہ ہوگا۔

چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی اور ممبر بورڈ آف ریونیو نے اجلاس میں شرکت کی۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ایک اور بڑا اقدام کرتے ہوئے بھکاری مافیا کی سرکوبی کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ خصوصی سکواڈ مرحلہ وار مختلف زونز میں بھکاری مافیا کے خلاف کارروائی کرے گا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اولڈ ایج ہومز میں مقیم بزرگو ں کے علاج معالجے کیلئے ڈاکٹرز باقاعدہ وزٹ کریں گے۔اولڈ ایج ہومز میں بزرگوں کا باقاعدگی سے چیک اپ کیا جائے گا۔ملتان کے بعد لاہو رمیں بھی خواجہ سراؤں کیلئے کمیونٹی ویلفیئر سینٹر بنایا جائے گا۔خواجہ سراؤں کو معاشرے کا مفید شہری بنائیں گے۔ رواں برس گوجرانوالہ، ملتان، پاکپتن اور جھنگ میں بھی پناہ گاہیں فنکشنل ہو جائیں گی۔
اٹک اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دو نئے چلڈرن ہوم بنائے جائیں گے۔منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجے اور بحالی کیلئے نیا سٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر بنائیں گے۔ بحالی کے بعد منشیات کے عادی افراد کو ٹیکنیکل اور ووکیشنل تربیت دے کر اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سکلز ڈویلپمنٹ کا جامع پروگرام وضع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سماجی بہبود سے متعلق خدمات فراہم کرنے والے ادارو ں کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مہم چلائی جائے اور ان اداروں کی خدمات سے متعلق خصوصی ہیلپ لائن قائم کی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ سماجی بہبود کی کارکردگی اور معاشرے کے کمزور طبقوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری سماجی بہبود نے محکمے کی کارکردگی اور مختلف پروگرامز کے بارے میں بریفنگ دی۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر لاہور ڈویژن،سیکرٹری سماجی بہبود، ڈپٹی کمشنر لاہور اور ڈی جی سوشل ویلفیئر نے اجلاس میں شرکت کی۔

مشہور خبریں۔

حج کے لیے سعودی عرب کی نئی شرط

🗓️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں

امریکی انتخابات کا عظیم منگل کیا ہے؟

🗓️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: کل منگل امریکی صدارتی انتخابات کے ابتدائی مرحلے میں ایک

یوکرین کی امداد کرنے کے لیے امریکی شرطیں

🗓️ 19 جون 2023سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے یوکرین کو فوجی مدد جاری رکھنے کے

واٹس ایپ اسٹیٹس کے ایک بہترین فیچر کو مزید بہتر بنا دیا گیا

🗓️ 27 مئی 2024سچ خبریں: فیس بک اور انسٹاگرام اسٹوریز کی طرح واٹس ایپ کے

400 سے زائد امریکی اہلکاروں نے بائیڈن کے خلاف احتجاج کیا

🗓️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:400 سے زائد سیاسی تقرریوں اور امریکی سرکاری ملازمین نے جو

امام حسین کے زائرین کے ہاتھوں میں جنرل قاسم سلیمانی کا پرچم

🗓️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:امام حسین کے چہلم کے موقع پر کربلا کی زیارت کو

پچھلے چوبیس گھٹنے میں سعودی اتحاد کی122 بار الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

🗓️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:جارحیت پسند سعودی اتحاد نے یمن کے خلاف اپنی جارحیت کا

میانمار میں 30 افراد کی جلی کٹی لاشیں برآمد

🗓️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:میانمار میں کچھ گاڑیوں کے اندر تیس افراد کی جلی ہوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے