?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ساتھ مبینہ مقابلوں میں 6 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور کے علاقے چوہنگ اور مصری شاہ میں سی سی ڈی سے مقابلوں کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے 6 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چوہنگ میں ارشاد، ابراہیم، فاروق اور الیاس اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، جب کہ مصری شاہ میں اسلم اور جمیل بھی اپنے ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔
پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا، اس دوران ان کے ساتھیوں نے ملزمان کو چھڑوانے کے لیے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ملزمان مارے گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہی ہلا ک ہوئے ہیں، مرنے والے ملزمان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے فائرنگ کرکے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
یاد رہے کہ جولائی کے مہینے میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے مقابلوں کا جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ ایک دن میں جعلی مقابلوں کی 50، 50 درخواستیں آرہی ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ میں سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی تھی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست گزار فرحت بی بی کی پٹیشن پر سماعت کی، عدالت کے حکم پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پیش ہوئے تھے۔
درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا تھا کہ سی سی ڈی کے آنے کے بعد ایک ہی طرز کے پولیس مقابلے ہورہے ہیں، درخواست گزار کا ایک بیٹا تو مارا گیا، دوسرے کے تحفظ کے لیے آئے ہیں، جو پولیس کی حراست میں ہے۔
مشہور خبریں۔
وائرس سے بچاؤ کے لیےویکسین ہی مؤثر ذریعہ ہے: وزیر اعلی پنجاب
?️ 1 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وائرس
دسمبر
المعمدانی ہسپتال کے جرم میں صہیونیوں کے اندازے مسترد
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے المعمدانی اسپتال کے جرم
اکتوبر
حریت کانفرنس نے کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے بچانے کے لیئے عالمی برادری سے اہم اپیل کردی
?️ 8 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں
جون
ضمنی انتخابات کامعرکہ، عمران خان متحرک
?️ 24 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پنجاب میں ضمنی انتخابات
جون
جنگ کے بعد غزہ میں سکیورٹی کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کا مصر کا منصوبہ
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے رپورٹس میں بتایا ہے کہ مصر نے غزہ
اگست
ملک میں سب کو عدل و انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، وزیراعظم
?️ 5 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں آئین و قانون
مئی
وزیر خارجہ نے ٹیلیفون پر امریکی وزیر خارجہ سے تبادلہ خیال کیا
?️ 10 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی
جولائی
وزیرخارجہ بلاول بھٹو جاپانی حکومت کی دعوت پر 4 روزہ دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے
?️ 1 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپان کی حکومت کی دعوت
جولائی