🗓️
اسلام آباد( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لے لیا۔ انار کلی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے، دھماکے میں ایک بچے سمیت تین افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لے لیا اور ذمہ داروں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔جب کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے بھی دھماکے کی مذمت کی۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انار کلی بازار جسے پر ہجوم اور مصروف ترین علاقہ میں دھماکہ ایک نہایت افسوسناک اور تشویشناک واقعہ ہے۔
ایک بچے سمیت تین افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ اللّہ ان سب پر، انکے خاندانوں پر اور پاکستان پر رحم فرمائے۔خیال رہے کہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے انارکلی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انار کلی میں پان منڈی کے قریب ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت 31 سالہ رمضان کے نام سے ہوئی ہے اور دوسرا جاں بحق ہونے والا ایک 9 سالہ بچہ ہے ، جب کہ 23 افراد میں سے 4 زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
فرانزک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دھماکا ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا ، دھماکا خیز مواد دکانوں کے قریب موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا ، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ، جس کے بعد دھماکے کی جگہ پر ڈیڑھ فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا،دھماکے میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ بارودی مواد لفافے میں چھپا کر موٹرسائیکلوں کے قریب رکھا گیا تھا۔
دھماکہ انارکلی بازار کے داخلی راستے پر نجی بینک کے قریب موجود دکانوں کے پاس ہوا ، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انار کلی دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ۔
مشہور خبریں۔
سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کرتے ہیں برطانیہ اور اسرائیل
🗓️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیریس اور اسرائیلی وزیر خارجہ یائر
دسمبر
مکہ مکرمہ میں انسانی حقوق کا کارکن گرفتار
🗓️ 1 فروری 2022سچ خبریں: سعودی عرب اپنے سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے
فروری
11لاکھ کشمیری کسانوں کو بینکوں کے17ہزار814کروڑ روپے کے قرض کی وجہ سے شدیدمشکلات کا سامنا
🗓️ 4 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و
فروری
مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی بے بسی
🗓️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے
جولائی
فلسطینی یمن کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر
🗓️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ نے یمن کے خلاف دہشت
جنوری
مصر اور قطر کی اسرائیل کو بچانے کی سازش
🗓️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:معروف عرب تجزیہ کار اور آن لائن اخبار رائی الیوم کے
دسمبر
الاقصیٰ طوفان نے ثابت کر دیا کہ اسرائیل کو تباہ کیا جا سکتا ہے: حزب اللہ
🗓️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے الاقصی طوفان آپریشن کی برسی
اکتوبر
قندھار خودکش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی
🗓️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:طالبان حکومت کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں اعلان کیا
مارچ