قوم کی اخلاقیات جب ختم ہوتی ہےتو وہ تباہ ہوجاتی ہے: وزیر اعظم

کرپشن کرنے والوں کے ساتھ مفاہمت نہیں کر سکتے: وزیر اعظماحساس راشن کارڈ کے ذریعے غریبوں کوسبسڈی دیں گے: وزیراعظم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کی اخلاقیات جب ختم ہوتی ہےتو وہ تباہ ہوجاتی ہے قو میں غریب اس لئے نہیں ہوتی کہ وسائل کی کمی کا سامنا ہے بلکہ غریب ‏اس وقت ہوتی ہیں جب ان کا اپنا سربراہ وزیراعظم پیسہ چوری کرتا ہے نوجوانوں کے ہاتھ میں ملک کا مستقبل ہے۔

اسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں نے سپریم کورٹ میں ایک ‏ایک چیز کے 40،40سال پرانے کاغذات دیئے پہلے انھوں نے اسمبلی میں جھوٹ بولا پھر قطری خط آگیا وہ فراڈ ‏نکلا، پھر کیلبری فونٹ آگیا وہ بھی فراڈ نکلا اب تک نہیں بتاسکے کہ لندن کے 4فلیٹ کن پیسوں سے خریدے ‏گئے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں فنکشن ہوتا ہے تو چیف جسٹس سپریم کورٹ کو بلایا جاتا ہے اس فنکشن میں تقریر ‏وہ کرتا ہے جو ملک سے جھوٹ بول کر بھاگا ہوا ہے پوچھا گیا لندن کےفلیٹس کہاں سے آئے تو پہلے آیا ’’کیوں ‏نکالا‘‘ دوبارہ پوچھالندن فلیٹس کہاں سےآئےپھرعدلیہ کونشانہ بنایاگیا عدلیہ اوراداروں پرتنقیدکی گئی،میں توان ‏کی نظرمیں ہوں ہی برا۔

انہوں نے کہا تقریب میں چیف جسٹس کو مدعو کیا گیا اور خطاب ایک مفرور کرتا ہے لاہورمیں فنکشن ‏ہوتاہےتوچیف جسٹس سپریم کورٹ کو بلایا جاتا ہے فنکشن میں تقریروہ کرتاہےجوملک سےجھوٹ بول کر بھاگا ‏ہوا ہے جب ایک قوم کی اخلاقیات ختم ہوتی ہےتو وہ تباہ ہوجاتی ہے لندن کےفلیٹس کہاں سےآئےیہ اب تک نہیں ‏بتاسکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ فخر یونیورسل ہیلتھ کوریج پر ہے ہر شہری کو ہم ہیلتھ انشورنش دے ‏رہے ہیں پنجاب میں جنوری سے ہر خاندان کو ہیلتھ انشورنس ملےگی جس میں 7سے 10لاکھ روپے تک کسی بھی ‏اسپتال سے علاج کرایا جا سکےگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے ہاتھ میں ملک کا مستقبل ہےکامیاب جوان پروگرام سے نوجوانوں کو ہنر ‏سیکھنے کا موقع ملے ہے نوجوان قرضے سے اپنا کاروبار شروع کرسکتے ہیں، نوجوانوں کو کامیابی تب ہوگی جب ‏وہ برے وقت سے سیکھیں گے اور محنت کریں گے۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے بارے میں صیہونی وزیر کا کیا کہنا ہے؟

?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: ایک صہیونی وزیر نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ کے

داعش جیسے گروہوں پر عرب ممالک کے تیل کا کیا اثر ہوا ہے؟

?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں: مشرق وسطیٰ قدرتی توانائی کے ذخائر کے لحاظ سے ایک منفرد

اسرائیل میں اسلحہ لائسنس کی درخواستوں میں تین گنا اضافہ

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک صہیونی میگزین نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں کی

اسرائیل کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے قابل نہیں:صیہونی سکیورٹی ذرائع

?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:ایک صیہونی ماہر نے صیہونی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا

مقبوضہ فلسطین کے شہر مودیعین کے ایک شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی

?️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے شہر مودیعین میں تفریحی اور

امریکہ میں پھر سے بغاوت اور تشدد کا خوف؛ کانگریس پولیس ہائی الرٹ

?️ 18 ستمبر 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی دائیں بازو کے انتہاپسندگروہوں

صرف 18 فیصد 2024 کے انتخابات میں بائیڈن کی دوبارہ نامزدگی سے متفق

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:   امریکہ میں تازہ ترین سروے، کے مطابق یہ ظاہر کیا

صیہونی فوج کو کہاں سے زندہ واپس نہ آنے کا یقین ہے؟

?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک فوجی کمانڈر نے خبردار کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے