?️
اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قوم کا مستقبل بیٹیوں کی کامیابیوں میں جھلکتا ہے۔
بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں پاکستان سمیت دنیا بھر کی بچیوں کی ہمت، حوصلے اور ثابت قدمی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری بیٹیاں ہمارا فخر اور ہمارا مستقبل ہیں اور ہر بیٹی کو بلا امتیاز تعلیم، صحت، تحفظ اور مواقع تک رسائی دینا پیپلز پارٹی کے مشن کا بنیادی ستون ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ یہ وژن قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب کی تعبیر ہے، جب ایک بچی تعلیم یافتہ اور بااختیار ہوتی ہے تو وہ صرف خود کو نہیں بلکہ پوری قوم کو بلند کرتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر عہد کیا کہ پیپلز پارٹی ایسا پاکستان تعمیر کرے گی جہاں ہر بیٹی کو سیکھنے، بڑھنے اور قیادت کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہو۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا ہے کہ قوم کا مستقبل اس کی بیٹیوں کی کامیابیوں میں جھلکتا ہے اور پیپلز پارٹی کا وژن ایک ایسا پاکستان ہے جہاں ہر بچی آزادی سے خواب دیکھ سکے اور برابری کے ساتھ اپنی منزل حاصل کر سکے۔
مشہور خبریں۔
ابومازن کی غزہ کے خلاف سازش
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اپنی ویب سائٹ پر ایک خصوصی
اگست
صیہونی جنرل کی زبانی حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی فضائیہ کے سابق کمانڈر نے حزب اللہ کے ڈرونز اور
مارچ
انسانیت کو جوہری تصادم کا خطرہ: اقوام متحدہ
?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل جو جاپان پر امریکی جوہری حملے
اگست
امریکہ کے لئے ایک بڑا چیلنج
?️ 29 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بدھ کے روز سعودی عرب
جون
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، اہم فیچر متعارف
?️ 13 جنوری 2022سان فرانسسکو (سچ خبریں) دنیا بھر میں پیغام رسانی کے سب سے
جنوری
نظرثانی کیس، وکیل کے بیمار ہونے پر خود فائز عیسی نے دئے دلائل
?️ 1 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} عدالت عظمیٰ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی
مارچ
روسی اداکارہ آئی ایس ایس سے واپسی پر دکھی
?️ 18 اکتوبر 2021ماسکو(سچ خبریں)روسی اداکارہ اور ہدایت کار اپنے12 روزہ مشن کے بعدخلا سے
اکتوبر
بائیڈن نے نیتن یاہو کو حرامزادہ کہا
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: ووڈورڈ کی نئی کتاب کے مطابق، بائیڈن نے اسرائیلی فوج کے
اکتوبر