?️
لاہور:(سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ قوم پر وہ لوگ مسلط کردیے گئے جنہوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے۔ ایک بار پھر اعلان کرتے ہیں فارم 47پر بننے والی جعلی وفاقی و صوبائی حکومتوں کو نہیں مانتے۔ ن لیگ، پیپلز پارٹی فیملی انٹر پرائزز ہیں، ایم کیو ایم نے کراچی کا تہس نہس کردیا، پورے شہر سے ایک لاکھ ووٹ بھی نہیں لیے، 27 سیٹیں دے دی گئیں۔
ملک میں 76برسوں سے باریاں لگی ہوئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے مدد لینے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے،جو پارٹیاں آج احتجاج کررہی ہیں وہ ماضی میں اپنے کیے پر قوم سے معافی مانگیں، اسٹیبلشمنٹ کے گملوں میں پلنے والے جمہوریت نہیں لاسکتے، نوجوان سراب میں نہ آئیں، طالع آزماؤں، جاگیرداروں، وڈیروں اور ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ حکمرانی کرنے والوں سے نجات چاہیے تو جماعت اسلامی کا حصہ بنیں، خواتین، مائیں بہنیں، غریب، مزدور، کسان ہاری سب تیار ہوجائیں، بڑی تحریک برپا کریں گے۔
بنو قابل پروگرام کو ملک بھر میں وسعت دیں گے، حکمران اشرافیہ نے قوم کے بچوں کو تعلیم سے محروم کیا، جماعت اسلامی انہیں تعلیم، آئی ٹی کے زیور سے آراستہ کرکے بہترین پروفیشنل تیار کرے گی۔ ملک میں وسائل کی کمی نہیں، حکمران طبقہ وسائل کو دیمک کی طرح کھا رہا ہے، غیور پاکستانیوں کو کسی سے بھیک نہیں چاہیے، اپنا اگائیں گے اپنا کھائیں گے۔
گوجرانوالہ میں عوامی استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے عوام کو شکایات ہیں، وہ آئین کی بات کرتے ہیں لیکن ان کے فیصلوں سے لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا۔ چیف جسٹس کے پاس تاریخ میں نام لکھوانے کا سنہری موقع ہے، الیکشن دھاندلی پر ایکشن لیں، جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جس کا مینڈیٹ ہے اسے حکومت بنانے کا حق دیا جائے۔ گوجرانوالہ کے غلام حسین پارک میں ہونے والی استقبالیہ تقریب میں خواتین بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مقررین اور سٹیج پر موجود قیادت میں امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری، قائم مقام امیر جماعت اسلامی گوجرانوالہ احسان اللہ عثمانی، صدر جے آئی یوتھ رسل خان بابر، صدر جے آئی یوتھ پنجاب وسطی بشارت صدیقی اور وقاص بٹ شامل تھے۔ اس موقع پر گجرانوالہ کے پہلوانوں نے امیر جماعت کو گرز اور پگڑی کے تحائف پیش کیے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پنجاب پولیس نے وطیرہ نہ بدلا تو تھانوں کا گھیراؤ کریں گے۔
پولیس سے کہتا ہوں لوگوں پر ناجائز چھاپے مارنا بند کریں، ماؤں بہنوں بزرگوں کی عزت کرنا سیکھیں، قانون کے مطابق کام کرو، عوام کی توہین نہ کرو۔ امیر جماعت نے کہا کہ معیشت ان کی وجہ سے تباہ ہوئی جو دہائیوں سے قوم پر مسلط ہیں، انہوں نے بچوں کو تعلیم سے محروم کیا، صدر آصف زردادی بتائیں ان کے شہر بے نظیر آباد کے سکولوں میں بنیادی سہولیات تک کیوں نہیں، بچے ننگے پاؤں سکول جاتے ہیں، وہاں نہ ڈیسک ہوتے ہیں نہ واش روم۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ گوجرانوالہ سے کم وبیش 40 سال سے منتخب ہورہی ہے،اتنے بڑے شہر کو یونیورسٹی تک نہیں دی، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی شہر میں یونیورسٹی کے قیام کے لیے تحریک چلائے گی۔ انہوں کے کہا کہ جماعت اسلامی اہل فلسطین کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے، کشمیریوں کے ساتھ ہیں، جماعت اسلامی قوم کے سامنے پرامن مزاحمت کا ماڈل پیش کرے گی، جعلی سیاستدانوں اور خاندانوں کی حکومتوں سے عوام کی جان چھڑائیں گے، ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کریں گے۔
مشہور خبریں۔
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی۔
?️ 10 اگست 2022لاہور:(سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی
اگست
دہشت گردی کا مقابلہ کسی ایک سیاسی جماعت نے نہیں، سب نے مل کر کرنا ہے، بلاول بھٹو
?️ 13 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے
دسمبر
شام پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ میں شامی مندوب کا شدید ردعمل
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے قصی الضحاک نے شام میں
دسمبر
بحیرہ احمر میں امریکی فوجی نقل و حرکت کو یمنی فوج کی سخت وارننگ
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: یمنی مسلح افواج نے ایک اجلاس کے دوران بحیرہ احمر
دسمبر
برطانیہ نے سلامتی کونسل میں کیا کیا؟
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے کا کہنا ہے
جولائی
امریکی-اسرائیلی مہلک خوراک فراہم کر رہے ہیں: الحوثی
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہبر عبدالملک الحوثی نے جمعرات
اگست
عرب دنیا میں امام خامنہ ای کی عید الفطر کی تقریر کی وسیع کوریج
?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر امام خامنہ ای کے آج کے
اپریل
اسرائیلی کنیسٹ کے رکن کا "فلسطینی ریاست” کے قیام کا مطالبہ
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: "قبضے کے 58 سال” کے موقع پر منعقدہ حیفہ مظاہرے
جون