?️
پشاور (سچ خبریں) قومی پیغام امن کمیٹی نے جمعہ کو یوم پیغام پاکستان منانے کا اعلان کر دیا۔
گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں قومی پیغامِ امن کمیٹی کی جانب سے ایک اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں دہشت گردی کے خلاف متفقہ دینی مؤقف پیش کیا گیا۔ کمیٹی نے خیبر پختونخوا کو دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ قرار دیتے ہوئے اسے اپنی سرگرمیوں کے لیے اولین ترجیح منتخب کیا۔ قومی پیغام امن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے متفقہ طور پر دہشت گردی کو غیر اسلامی قرار دیا ہے۔ پیغام پاکستان آئین پاکستان کے بعد سب سے مضبوط قومی اتفاق رائے کی دستاویز ہے۔ جو ملک میں امن، اتحاد اور ہم آہنگی کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔
قومی پیغام امن کمیٹی نے واضح کیا کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اور کسی بھی بے گناہ انسان کا قتل حرام ہے۔ دینی قیادت نے اسلام کو امن اور محبت کا دین قرار دیتے ہوئے فتنہ اور فساد کے خلاف جدوجہد کو جہاد اکبر قرار دیا۔ پریس کانفرنس میں ریاست پاکستان اور قومی اداروں بالخصوص افواج پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ مقررین نے افواج پاکستان کو اسلام اور امن کے محافظ قرار دیتے ہوئے ان کی حمایت کو دینی فریضہ کہا۔
مفتی عبد الرحیم نے کہا کہ دشمنوں کی حمایت خوارج سے بھی بدتر عمل ہے اور خوارج کے خلاف جدوجہد حق اور درست ہے۔ کمیٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے بیشتر واقعات سرحد پار سے منسلک ہیں۔ اور افغانستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان میں امن کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ جہاں جہاں امن کی ضرورت ہوگی، قومی پیغام امن کمیٹی وہاں دورے کرے گی اور عوام میں شعور بیدار کرے گی۔


مشہور خبریں۔
میرکل کا یوکرین جنگ کے سفارتی حل پر زور
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: سابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے یوکرین کے حامیوں کے
نومبر
افغانستان میں طالبان کے پرتشدد حملے، امریکی کمانڈر نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 30 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان اور افغان فوج کے مابین شدید
جون
گروسی کی یوکرین کے دارالحکومت میں آمد
?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی آرمینیا
اکتوبر
قدس فورس کے کمانڈر کا فلسطینی مجاہدین کے نام اہم خط
?️ 20 مئی 2021سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسداران کی قدس فور س کے سربراہ نے
مئی
بلوچستان: اختر مینگل اور حکومتی وفد میں مذاکرات ناکام، لکپاس میں بی این پی کا دھرنا جاری
?️ 31 مارچ 2025لکپاس: (سچ خبریں) سردار اختر مینگل اور حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات
مارچ
غزہ جنگ سے داعش کو نقصان؛ امریکی میگزین کی رپورٹ
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں: امریکی حکومت کے نگران اداروں نے عراق اور شام میں
فروری
سعودی عرب کا یوکرین جنگ میں ثالثی کے لیے تیاری کا اعلان
?️ 10 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ماسکو میں ریاض کےOPEC+ کے
مارچ
امریکہ دنیا میں سب سے بڑا جوہری خطرہ ہے:چین
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز اس بات پر زور
مارچ