قومی ایئرلائن کی نجکاری رواں سال نومبر تک متوقع

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری رواں سال نومبر تک متوقع ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری نجکاری کمیشن نے بتایا کہ 4 کمپنیاں نجکاری کے عمل میں شریک ہیں اور انہیں پی آئی اے چلانے کے لیے مستند ایئرلائنز کے ساتھ کنسورشیم بنانا ہوگا، دو درخواست گزار پہلے ہی معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث نااہل قرار دیے جا چکے ہیں۔

سینیٹر ذیشان خانزادہ کی جانب سے پی آئی اے کے 650 ارب روپے کے قرضے پر تشویش ظاہر کرنے پر کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے تجویز دی کہ ایئرلائن کے 2 ہوٹل فروخت کر کے واجبات کم کیے جا سکتے ہیں۔

سینیٹر ذیشان خانزادہ نے یہ سوال اٹھایا کہ حکومت پہلے مرحلے میں منافع بخش ادارے کیوں بیچ رہی ہے، سیکریٹری نجکاری کمیشن نے کہا کہ سرمایہ کار فطری طور پر منافع بخش اداروں میں دلچسپی رکھتے ہیں، ان کے مطابق اگر ایسے ادارے مفت بھی دے دیے جائیں تو یہ درست فیصلہ ہوگا کیونکہ مستقبل میں یہ شاید منافع بخش نہ رہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان کی زیر صدارت اجلاس میں سینیٹرز ذیشان خانزادہ، عمر فاروق اور اسد قاسم پر مشتمل کمیٹی نے دیگر اہم نجکاری منصوبوں کا بھی جائزہ لیا، جن میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں (ڈسکوز)، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں (جینکوز) اور پاکستان منرلز ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) شامل ہیں۔

کمیٹی کے ارکان نے اس بات پر زور دیا کہ نجکاری سے قبل توانائی کی فراہمی کے معاہدوں، قرضوں کی تنظیمِ نو اور منافع بخش قومی اثاثوں کے تحفظ کے حوالے سے وضاحت ضروری ہے۔

پاور ڈویژن کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ نندی پور اور گڈو پاور پلانٹس نجکاری کی فہرست میں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ’نندی پور کے 8 اہم مسائل حل ہو چکے ہیں جبکہ صرف ایک معاملہ زیر التوا ہے جو گیس خرید و فروخت کے معاہدے سے متعلق ہے‘، حکام نے مزید بتایا کہ حکومت یہ فیصلہ کر رہی ہے کہ آیا پلانٹ کے لیے مخصوص گیس سپلائی فراہم کی جائے یا موجودہ ’حسب دستیابی‘ نظام برقرار رکھا جائے۔

گڈو پاور پلانٹ کے حوالے سے حکام نے کہا کہ 9 میں سے 4 مسائل حل ہو چکے ہیں تاہم زمین کی منتقلی کا تنازع برقرار ہے، زمین تاحال واپڈا کے نام پر رجسٹرڈ ہے، اگرچہ واپڈا این او سی جاری کر چکا ہے اور منتقلی کا عمل جاری ہے۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے اس بات پر زور دیا کہ نجکاری کی کامیابی کے لیے توانائی کی فراہمی سے متعلق معاملات کو حل کرنا انتہائی ضروری ہے۔

مشہور خبریں۔

ہمیں سندھ کی ترقی کے لیے آگے بڑھنا اور ساتھ چلنا ہوگا

?️ 27 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں جدید کراچی سرکلر

آل سعود حکومت کے ہولناک قتل عام پر سعودی صارفین اور شیعوں کا رد عمل

?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:  سوشل میڈیا صارفین نے آل سعود کے ہولناک قتل عام کی

ایران کے ساتھ سفارت کاری کا موقع اب بھی موجود

?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی معاون نائب وزیر دفاع نے کہا کہ اس ملک کے

امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات کس طرف جا ر ہے ہیں

?️ 11 نومبر 2025امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات کس طرف جا رہا ہے سابق امریکی

190 ملین پاونڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

?️ 22 نومبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں سابق خاتون اول بشریٰ

غریب عوام کو گھر، روٹی پانی اور کپڑے کے خواب ہی دیکھائے جارہے ہیں

?️ 30 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں کامیاب پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے

پوٹن: ہم یوکرین میں اپنے فوجی مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: ولادیمیر پوتن نے روسی فوج کے ایک کمانڈ سینٹر کے

جسے ریاست سے بات کرنا ہے ہتھیار ڈال کر آئے۔ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی

?️ 10 اگست 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے