?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف کی تجویز پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر بحث کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پیر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر بحث کرانے کی درخواست کی۔
اپنے بیان میں شہباز شریف نے بی جے پی رہنماؤں کی ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دل کا خون کیا گیا جس پر مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آقائےکریم ﷺ سے ہماری عقیدت و محبت کے اس اہم اور نازک معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے اور بھارت میں ہوئے اس قابل مذمت واقعے کے خلاف ایوان قرارداد منظور کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سے منظور قرارداد سے بھارت سمیت پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ آقائےکریم ﷺ کی حرمت کے لیے ہم ہر قربانی دینےکو تیار ہیں۔
اب اطلاعات ہیں کہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر بحث کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیرکو قومی اسمبلی اجلاس میں ایک گھنٹہ مختص کر دیا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات کی مذمت کی جائے گی، اپوزیشن کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ سیاسی، جماعتی یا انفرادی نوعیت کا نہیں بلکہ ہمارے ایمان کا ہے، آئیں سب مل کر گستاخوں کے خلاف ایمان کا مظاہرہ کریں، قومی اسمبلی بی جے پی لیڈروں کے بیانات پر مذمتی قرارداد بھی منظور کرے گی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی تھی اور توہین آمیز جملے کہے تھے جس پر پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ بھی کیا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی بحری بیڑے یمن سے فرار برطانیہ نتائج کے لیے تیار رہے:انصاراللہ
?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:رہبر انصار اللہ یمن عبدالملک الحوثی نے کہا کہ امریکہ
مئی
قحط اور غذائی قلت کے باعث فلسطینی بچوں کی شہادت
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صہیونی فوج کے ہمہ گیر
فروری
سعودی صیہونی دوستی کیوں نہیں ہو سکتی؟
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کا مسئلہ
اکتوبر
صہیونی فوج میں خودکشیوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: یدیعوت احرونوت اخبار نے اتوار کے روز اپنی ایک
دسمبر
امریکہ سے مہلک ہتھیاروں اور ایئر ڈیفنس سسٹمز کی خریداری اور یوکرین کو ترسیل
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے دعویٰ کیا ہے کہ
اگست
ضلع کرم میں بنکرز کے خاتمے کا عمل دوبارہ شروع، 10 سے زائد مسمار
?️ 29 جنوری 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں متحارب فریقین کی جانب
جنوری
کراچی دھماکے میں 11 افراد جاں بحق
?️ 18 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے شیر شاہ میں
دسمبر
زرداری، شہباز ملاقات کی اندرونی کہانی، سابق صدر کی مریم نواز کو وزیراعلیٰ بنانے کی تجویز
?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ رات سابق صدر آصف زرداری اور صدر
فروری