?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں گذشتہ روز ہونے والی ہنگامہ آرائی پر افسوس کا اظہار کیا، وزیراعظم عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسد قیصر نے وزیراعظم کو قومی اسمبلی میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق آگاہ کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دونوں جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی ، کسی سے رعایت نہیں کی جائے گی۔اسد قیصر نے وزیراعظم کو پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو سے رابطے کی تجویز پیش کی۔انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی لیڈر سے رابطہ کرنا آپ کا اختیار ہے۔
وزیراعظم کی تائید کے بعد اسد قیصر نے پی پی لیڈر بلاول بھٹو سے رابطہ کیا اور مذکورہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت کمیٹی نے قومی میں اسمبلی ہنگامے کے متعلق انکوائری مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہنگامہ آرائی کرنے والوں میں حکومت کی طرف سے علی نواز اعوان، فہیم خان اور عطا اللہ خان شامل تھے۔ اپوزیشن کے علی گوہر، محسن شاہ نوازانجھا اور شیخ روحیل اصغر بھی ہنگامہ آرائی کرنے والو ں میں شامل تھے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کےسید آغا رفیع اللہ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے متعلقہ اراکین اور اسمبلی سیکیورٹی کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی میں اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ نازیبا زبان استعمال کرنے والے اراکین کو ایوان میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کی کارروائی کی مکمل فوٹیجز منگوا کر جائزہ لیا گیا ہے۔
ڈپٹی اسپیکر اور سیکریٹری قومی اسمبلی کی موجودگی میں ویڈیوز کا جائزہ لیا گیا۔ جن اراکین کے نام آئے ہیں انہیں تاحکم ثانی قومی اسمبلی کے کسی اجلاس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے نام سیکیورٹی کو بھی فراہم کر دیئے گئے ہیں اور انہیں ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
وینزویلا پر حملے کا مقصد دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ذخائر تک رسائی ہے
?️ 4 جنوری 2026 وینزویلا پر حملے کا مقصد دنیا کے سب سے بڑے تیل
جنوری
11 ملین برطانوی اپنے روز مرہ کے اخراجات ادا کرنے سے قاصر
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:انگلینڈ کے سب سے بڑے مالیاتی ادارے نے اعلان کیا کہ
مئی
نیٹو میں شمولیت کے لئے ترکی کے ساتھ سویڈن اور فن لینڈ کے تنازعات کا تجزیہ
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:یوکرین میں روس کی فوجی کارروائیوں کے آغاز کے ساتھ ہی
جنوری
تحریک انصاف کا عید الفطر کے 3 روز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا فیصلہ
?️ 26 مارچ 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے عید الفطر کے 3 روز
مارچ
ٹیکس فائل نہ کرنے والے 11ہزار سے زائد افراد کی سمز بلاک
?️ 25 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے
مئی
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مرزا آفریدی نامزد
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے ایک فیصلہ لیتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین
مارچ
مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملوں کے خلاف اردن کا موقف
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں: اردن کی وزارت خارجہ نے مسجد الاقصی پر صیہونی آبادکاروں
ستمبر
اسرائیل فضائی ناکہ بندی کے ڈراؤنے خواب میں
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: یمنی فوج، جو لبنان کے حزب اللہ کے بعد محور مقاومت
مئی