?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو 16 واں قائد ایوان اور ملک کا 24 واں (نگران وزیراعظموں کو ملا کر مجموعی طور پر 33 واں) وزیراعظم منتخب کر لیا۔اس دوران تحریک انصاف کے اراکین احتجاج کرتے رہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے لیے ہونے والے انتخاب کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف 201 ووٹ لیکر وزیراعظم پاکستان منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے۔
قبل ازیں اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی تحریک انصاف کے اراکین نے اسپیکر کی ڈائس کے سامنے احتجاج شروع کر دیا اور زبردست نعرہ بازی کی اور مینڈٹ چور کے نعرے لگائے،انہوں نے نواز شریف کی نشت کے سامنے بھی جاکر نعرے بازی کی اور خوب احتجاج کیا۔
تحریک انصاف کے اراکین کا کہنا تھا کہ یہ مینڈٹ چور ہیں انہوں کے عوام کی رائے پر شب خون مارا ہے ہم اس ایوان میں اپنا احتجاج جاری رکھیں گے،اس کے بعد وزیر اعظم کے انتخاب کا عمل شروع ہوا۔
نئے قائد ایوان کے انتخاب کے عمل سے قبل اسپیکر کے حکم پر5 منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں، گھنٹیاں بجائے جانے کے بعد ایوان کے دروازے بند کر دیے گئے اور اسپیکر کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ شہباز شریف کے حق میں جو اراکین ہیں لابی اے کی طرف چلے جائیں جبکہ عمر ایوب کے حق میں اراکین لابی بی میں چلے جائیں۔
جے یو آئی کے اراکین وزیراعظم کے انتخاب کی کارروائی کا حصہ نہ بنے اور قومی اسمبلی ہال کے دروازے بند ہونے سے قبل جے یو آئی کے اراکین ہال سے باہر چلے گئے جبکہ سردار اختر مینگل ایوان میں بیٹھے رہے اور انہوں نے کسی کو بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔
حکمران اتحاد کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے منصب کیلئے شہباز شریف امیدوار تھے جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے عمر ایوب خان تھے۔
شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد انکی تقریر کے دوران بھی تحریک انصاف کے ارکان نعرے بازی کرتے رہے۔
مشہور خبریں۔
جنوبی شام میں داعش کا ایک رہنما ہلاک
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:داعش تکفیری گروہ کی فوجی کارروائیوں کا انچارج ابو عمر جبابی
اگست
حکومت کو اب اپوزیشن سے کوئی خوف نہیں ہے:شیخ رشید
?️ 5 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو
جولائی
غزہ کی تباہی دوسری جنگ عظیم میں جرمنی کی تباہی سے زیادہ
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بریل نے کہا
دسمبر
دریائے سندھ پاکستان کے عوام کی ’لائف لائن‘، آبی حقوق کا دفاع کریں گے، وزیراعظم
?️ 17 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ’صحراؤں اور قحط سے
جون
جولان کی پہاڑیوں پر شامی فوج کا 8 سال بعد تسلط
?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں: خبر کے ذرائع نے جنوبی مغربی شام میں حوض الیرموک
ستمبر
پاکستانی چینلز پر اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کی براہ راست نشریات پر،پاکستانی سیاسی فعالین کی شدید مخالفت
?️ 15 اکتوبر 2025پاکستانی چینلز پر اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کی براہ راست
اکتوبر
یمن ہمیشہ سےجنگ بندی اور انسانی ہمدردی کا خواہاں
?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام
جنوری
زرقان الٹراسونک میزائل ٹیسٹ کا تسلسل2024 میں پھر شروع ہوگا:روس
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:روسی وزارت دفاع کے باخبر لوگوں نے اعلان کیا کہ ماسکو
نومبر