?️
اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی موجودگی میں فنانس بل کی تحریک منظور کرلی گئی ہے۔ تحریک کے حق میں ایک سو بہتر اور مخالفت میں ایک سو اڑتیس ووٹ آئے تاہم فنانس پیش کرنے کی تحریک کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت جاری ہے، وزیراعظم عمران خان بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں موجود ہیں۔اجلاس کے دوران صورت حال اس وقت دلچسپ ہوئی جب ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے تحریک پیش کرنے کیلئے پہلے دو بار ارکان سے پوچھا اور تیسری مرتبہ اس کے منظوری دیدی مگر اپوزیشن رکن نواب تالپور نے اسے چیلنج کیا۔
اپوزیشن کی جانب سے چیلنج کرنے پر ڈپٹی اسپیکر نے ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا، ووٹنگ کا عمل اسپیکر اسد قیصر نے مکمل کرایا، تحریک کے حق میں ایک سو بہتر اور مخالفت میں ایک سو اڑتیس ووٹ آئے، بعد ازاں فنانس پیش کرنے کی تحریک کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
فنانس بل کی تحریک منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں فنانس بل 2021کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پی پی کے کچھ ارکان ایوان میں نہ آئے، جس پر چیئرمین پی پی نے عبدالقادرپٹیل کو ہدایت کی کہ ہمارے چھ سے سات اراکین یہاں موجودنہیں،انہیں بلاکر لائیں، بلاول بھٹو کی ہدایت پر عبدالقادرپٹیل باہر سےخورشیدشاہ، شازیہ مری اور پرویز اشرف کو بلا کر لائے۔
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور اتحادی ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کے باوجود حکومت نےزبردست بجٹ دیا ہے، پاکستان کا گروتھ ریٹ چار فیصد ہے، انشااللہ وفاقی بجٹ باآسانی پاس ہوجائے گا، بہترین بجٹ پیش کرنےپربجٹ ٹیم کومبارکبادپیش کرتا ہوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اداروں میں اصلاحات کے ایجنڈے پر کاربند ہے، مضبوط حکومت کےبغیر اصلاحات مشکل ہیں، مہنگائی ہمارااصل مسئلہ ہے، تین سال حکومت نےمشکل حالات کا سامنا کیا۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی اتھارٹی کی سرخ لکیر
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے ایک بیان میں لبنان کے
جولائی
ہم نے مذاکرات میں صیہونی منصوبوں کو مسلط نہیں ہونے دیا: حماس
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ بندی کے حوالے سے دوحہ میں جاری
جولائی
حزب اللہ سے اسلحہ کوئی نہیں لے سکتا؛لبنانی تجزیہ کار
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:لبنانی تجزیہ کار اسماعیل نجار نے تاکید کی ہے کہ
مئی
شامی فوج کا صیہونی جارحیت کے خلاف دفاع
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: شامی حکومت کے فضائی دفاعی سسٹم نے دمشق کے نواحی
نومبر
ہم اردن کی سرحد پر ایک مضبوط دیوار بنائیں گے: نیتن یاہو
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: نیتن یاہو نے کہا کہ اس حکومت کے پاس اسلحے
ستمبر
شادی سے قبل شوہر کے ساتھ پولیس نے پکڑا تو عمران خان چھڑانے آئے، نادیہ جمیل
?️ 12 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ
فروری
فردوس نقوی نےاسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا
?️ 29 جون 2021کراچی(سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے اپنی اسمبلی
جون
لبنان اسرائیل کے خلاف اپنے بحری حقوق سے پیچھے نہیں ہٹے گا: مشیل عون
?️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں: العهد نیوز ایجنسی کے مطابق لبنان کے صدر میشل عون نے
ستمبر