🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے اسٹیشنری سمیت دیگر آئٹمز میں بڑے پیمانے پر اخراجات میں کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے کفایت شعاری کے اقدامات کے حوالے سے سرکلر جاری کردیا گیا۔
سرکلر کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ملک کو درپیش مالی چیلنجز کے پیش نظر اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، عوامی پیسے کی بچت کو یقینی بنانے کے لیے سخت کفایت شعاری کے اقدامات کیے گئے ہیں۔
سرکلر میں کہا گیا کہ ان اقدامات کا مقصد قومی مفاد میں غیر ضروری اخراجات کو کم کرنا ہے، سیکرٹریٹ کا تمام افسران اور شعبہ جات کو کفایت شعاری اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے کہا گیا کہ اسٹیشنری آئٹمز اور دیگر اشیا کے محتاط استعمال کو یقینی بنانا ہوگا، ان اشیا کی طلبی مہینے میں صرف ایک بار متعلقہ 20 گریڈ یا اس سے اوپر کے افسر کی اجازت سے کی جائے گی۔
اس کے علاوہ جوائنٹ سیکریٹری (ایڈمن) اور ڈپٹی سیکریٹری (ایڈمن) کو غیر ضروری اسٹیشنری کی طلبی پر 50 فیصد کٹوتی کا اختیار سونپا گیا ہے جب کہ کاغذ کے دو طرفہ استعمال کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔
اسٹیشنری کے استعمال میں کمی کے لیے کاغذ اور نوٹ شیٹ کا دونوں اطراف کا استعمال ضروری ہوگا، اسمبلی سیکرٹریٹ کو غیر استعمال شدہ سرکلر کا دوبارہ استعمال لانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
ان سرکلرز کی فالتو کاپیاں، جن میں خالی جگہ ہو، ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے استعمال کی جائیں، آف سیٹ پیپر اور نوٹ شیٹ کا استعمال ڈرافٹ لکھنے کے لیے ممنوع ہوگا، سرکلر میں دفاتر کے ٹیلیفون کے محتاط استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
صدر مملکت نے عوام سے خاندانی منصوبہ بندی پر عمل کرنے کی اپیل کر دی
🗓️ 14 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے خاندانی
ستمبر
سپریم کورٹ: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی نظرثانی کی درخواست پر سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی
🗓️ 11 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف کی
اکتوبر
اسرائیل ایک عظیم سیاسی قتل کے منتظر
🗓️ 26 فروری 2023سچ خبریں:لندن سے شائع ہونے والے اخبار رای الیوم میں ایک نوٹ
فروری
الیکشن کے بعد پہلی بار عمران خان سے ملاقات ہوئی، بیرسٹرعلی ظفر
🗓️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما
فروری
غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد و شمار
🗓️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے غزہ پٹی میں صیہونی فوج کے
اپریل
حزب اللہ کے میزائل نے پہلی بار بن گورین کو نشانہ بنایا
🗓️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کا میڈیا جنگ کے آغاز کے بعد پہلی
نومبر
یمن کے تعز پر سعودی اور عرب امارات کے درمیان جھڑپیں
🗓️ 26 فروری 2022سچ خبریں: ایک سینئر فوجی اہلکار نے الاصلاح پارٹی کے طائز فوجی
فروری
حزب اللہ کے میزائلوں سے صیہونیوں کا بڑھتا ہوا خوف وہراس
🗓️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے حزب اللہ کے پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائلوں کے
جنوری