?️
اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے بجٹ اجلاس کے دوران قومی اسمبلی اراکین پر سینیٹائزر بوتلیں لانے پر پابندی عائدکر دی پابندی عائد کرنے کی وجہ یہ ہے کہ گزشتہ روز سینیٹائزرکی بوتل کے حملے سے ایک رکن زخمی ہوئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں سینیٹائزر بوتلوں پر پابندی عائد کردی گئی ، اراکین اسمبلی کو صرف ماسک فراہم کیے گئے جبکہ اسپیکرکی ہدایت پر ایوان میں سیکیورٹی حکام نے تفصیلی معائنہ کیا۔اس سے قبل ایوان میں بھاری کتابوں کی فراہمی بھی بند کردی گئی تھی۔
گزشتہ روز اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر اُس وقت ہنگامہ آرائی کی نظر ہوگیا جب شہباز شریف اظہارِ خیال کررہے تھے۔شہبازشریف کی تقریر کے دوران قومی اسمبلی میں کتابوں کے بعد سینیٹائزر چل گئے، اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے کسی رکن نے سینیٹائزر کی بوتل حکومتی نشستوں کی طرف اچھالی جو حکومتی رکن کو جاکر لگی۔
واضح رہے قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران سینیٹائزر کی بوتل لگنے سے حکومتی رکن اکرم چیمہ زخمی ہوئے ،جس پر اسیکر اسد قیصر نے فوراً نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ ’جس نےبھی کوئی چیز اچھالی اسے ایوان سے باہر نکالا جائے۔


مشہور خبریں۔
سعودی فنڈ برائے ڈویلپمنٹ اور اسٹیٹ بینک کے درمیان معاہد ہ ہوا ہے
?️ 29 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سعودی فنڈ برائے ڈویلپمنٹ اور اسٹیٹ
نومبر
بائیڈن نے روس سے تیل کی درآمد ختم کرنے کے قانون پر دستخط کئے
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے ہفتے کی صبح اعلان کیا کہ امریکی
اپریل
اسرائیل کا ایک سال کا کارنامہ؛ خواتین اور بچوں کا قتل
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سینیئر رہنما طاہر النونو نے اعلان کیا
اکتوبر
جنوبی ایشیا فلم فیسٹیول میں دو پاکستانی فلموں کی بھرپور پذیرائی
?️ 31 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی دو فلموں نے مزید دو عالمی ایوارڈ
مارچ
بھارت کے ساتھ کشیدگی کے درمیان پاکستان نے نیا قومی سلامتی مشیر مقرر کر دیا
?️ 2 مئی 2025سچ خبریں : ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان، پاکستانی حکومت نے
مئی
بی بی سی اسرائیل میں کیا کر رہا ہے؟
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:بی بی سی عربی ویب سائٹ نے منگل 15 اگست کو
اگست
کورونا وائرس مجموعی طورپر 27 ہزار 785 زندگیاں نگل چکا ہے
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں
اکتوبر
سفارت کاری کام نہ آئی تو حزب اللہ کارروائی کرے گا
?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے عسکری تجزیہ کار یوسی یوشوا نے منگل
فروری