?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کی رکن اسمبلی، پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما زرتاج گل اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رکن اسمبلی طارق بشیر چیمہ کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔
’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب پر بحث کے دوران طارق بشیر چیمہ نے تحریک انصاف کی سابق حکومت کو ہدف تنقید بنایا اور اس دوران انہوں نے علی محمد خان اور دیگر ارکان کو مخاطب بھی کیا جس کے بعد علی محمد خان نے بھی اپنا مؤقف پیش کیا۔
طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ دور حکومت میں بڑی نیک نیتی کے ساتھ تحریک انصاف کی طرف ہاتھ بڑھایا تھا کہ یہ ملک کو بہتر بنائیں گے۔
انہوں نے علی محمد خان کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کی وضاحت کی جس کے بعد وہ علی محمد خان کی نشست سے ہوتے ہوئے ایوان سے باہر نکلنے لگے تو اس دوران زرتاج گل اور طارق بشیر چیمہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد سنی اتحاد کونسل کے دیگر اراکین نے بھی احتجاج کرنا شروع کردیا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، اسد قیصر اور محمود اچکزئی شکایت لے کر اسپیکر ایاز صادق کے چیمبرمیں پہنچ گئے۔
سنی اتحاد کے ارکان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے طارق بشیر چیمہ کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔
ہنگامہ آرائی کے باعث اجلاس کل دوپہر 11بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا سنہرے دور کا خواب چکنا چور
?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:چھ ماہ بعد بھی ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت میں
جولائی
دنیا کا سب سے سستا شہر کس ملک میں ہے؟
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: ویسے تو پاکستان میں یوٹیلیٹی بلوں، پھلوں، سبزیوں اور دیگر
اگست
سعودی فیسٹیول؛ دنیا کا سب سے بڑے موسم خزاں کا تفریحی میلہ
?️ 20 نومبر 2024دنیا کے سب سے بڑے موسم خزاں کے تفریحی میلے کے نعرے
نومبر
سعودی اتحاد کے فوجی یمنی خواتین کو اغوا کررہے ہیں : انصاراللہ
?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے سعودی اتحاد کے ہاتھوں
فروری
صہیونی فوج نے 7 اکتوبر کی شکست کی تحقیقات کا آغاز کیا
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:پیر کی شام ایک رپورٹ میں Haaretz اخبار نے اعلان کیا
فروری
شام نے انسانی حقوق کونسل سے صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا
?️ 26 مارچ 2022سچ خبریں: شام نے ایک بار پھر انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ
مارچ
وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں وزیر اعظم شہباز شریف کے
اپریل
انصر مجید خاں نیازی نے تحصیل جڑانوالہ کا دورہ کیا
?️ 11 دسمبر 2021مکوآنہ (سچ خبریں) صوبائی وزیر محنت وافرادی وسائل انصر مجید خاں نیازی
دسمبر