?️
اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے شیڈول جاری کردیا ہے، پولنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور اور پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 87 میانوالی میں ضمنی انتخابات 18 ستمبر 2025 کو منعقد ہوں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ این اے 66 وزیرآباد کی نشست احمد چٹھہ جبکہ پی پی 87 میانوالی کی نشست پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کے نااہل قرار دیے جانے کے باعث خالی ہوئی، این اے 129 لاہور کی نشست رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
جاری کردہ شیڈول کے تحت امیدوار 6 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، جبکہ امیدواروں کے ناموں کی عبوری فہرست 7 اگست کو جاری کی جائے گی، 26 اگست کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ہدایت جاری کی ہے کہ امیدوار مقررہ تاریخوں کے مطابق اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں تاکہ انتخابی عمل بروقت اور شفاف طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
میرے والد ایک مہربان انسان اور قوم کے حقیقی باپ تھے: زینب نصراللہ
?️ 21 فروری 2025سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سابق سیکرٹری جنرل شہید سید حسن
فروری
صیہونی حکومت کو مستقبل قریب میں بہت سی حیرتوں کا سامنا کرنا پڑے گا:جہاد اسلامی
?️ 24 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن نے
اپریل
مغربی کنارے کے مجاہدین کے پاس اسلحہ کہاں سے آتا ہے؟
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے مغربی کنارے میں جاری
ستمبر
ہمارے ملک سے جاؤ گے نہیں تو نتائج کے خود ذمہ دار ہوگے
?️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:طالبان نے بائیڈن کی حکومت کو افغانستان میں قیام کے بارے
مارچ
ہم متحدہ عرب امارات میں قید ہیں:افغان پناہ گزین
?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:کئی افغان مہاجرین نے ابوظہبی کے مہاجر کیمپ میں اپنی نامعلوم
اکتوبر
ترکی کی اپوزیشن جماعت کا ہنگامی اجلاس طلب
?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت، ری پبلکن پیپلز
مارچ
دنیا کا دھوکہ بازی کا دار الحکومت
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں سالانہ ۳ بلین
جون
سیکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا میں آپریشن، 13 خارجی دہشت گرد ہلاک
?️ 14 فروری 2025ڈی آئی خان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقوں میں
فروری