قدرتی آفات اور دیگر مسائل کی وجہ سے گلگت بلتستان کی سیاحت میں 90 فیصد کمی

?️

گلگت: (سچ خبریں) غیر معمولی ماحولیاتی آفات اور دیگر عوامل کے باعث اس سال گلگت بلتستان (جی بی) میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں شدید کمی واقع ہوئی ہے، جس سے مقامی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی تنازعات، قدرتی آفات اور دیگر مسائل کی وجہ سے خطے میں سیاحت میں 90 فیصد کمی آئی ہے۔

جی بی ٹوورازم ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساجد حسین نے بتایا کہ اس سال صرف 270 غیر ملکی کوہ پیما جی بی آئے تاکہ کے ٹو، براڈ پیک، گاشربرم۔ون، گاشربرم۔ٹو اور نانگا پربت جیسی چوٹیوں کو سر کرنے کی کوشش کریں، جب کہ گزشتہ سال دو ہزار سے زیادہ غیر ملکی کوہ پیماؤں اور ٹریکرز نے علاقے کا رخ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شدید موسمی حالات کی وجہ سے زیادہ تر کوہ پیما کامیابی حاصل نہیں کر سکے، پتھروں کے گرنے، برفانی تودوں اور تیز ہواؤں نے انہیں اپنی مہمات ترک کرنے پر مجبور کیا اور وہ بیس کیمپ ہی میں رکے رہنے کے بعد واپس اپنے ملک لوٹ گئے۔

محکمے کے مطابق، اس سیزن میں صرف 40 کوہ پیما کے ٹو، 25 نانگا پربت اور لگ بھگ ایک درجن گاشربرم۔ون کی چوٹی سر کر سکے۔

جی بی ٹورازم ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اقبال حسین نے ’ڈان‘ کو بتایا کہ گزشتہ سال بغیر پرمٹ 24 ہزار غیر ملکی سیاحوں نے جی بی کا دورہ کیا تھا، جب کہ ایک ملین ملکی سیاح بھی آئے تھے، لیکن اس سال صورت حال تشویش ناک ہے، کیوں کہ ملکی اور غیر ملکی دونوں طرح کے سیاحوں کی آمد میں 90 فیصد کمی آ گئی ہے۔

ٹوور آپریٹر اصغر علی پورک نے کہا کہ غیر ملکی ایڈونچر سیاحوں کی آمد میں کمی کی کئی وجوہات ہیں، محکمہ سیاحت جی بی اور ٹوور آپریٹرز کے درمیان پرمٹ فیس میں اضافے کے تنازع، ایران-اسرائیل تنازع، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی، اور چوٹیوں پر غیر متوقع موسمی حالات کی وجہ سے کئی غیر ملکی کوہ پیما اور ٹریکرز نے اپنے منصوبے منسوخ کر دیے۔

قراقرم ہائی وے پر ایک چائے فروش نے بتایا کہ سیاحت کا سیزن عام طور پر مئی سے اکتوبر تک چلتا ہے، میں نے کبھی ایسی صورت حال نہیں دیکھی کہ پورا دن گزر جائے اور ایک بھی گاہک نہ آئے، اور خالی ہاتھ گھر لوٹنا پڑے۔

ان کی طرح ہوٹل مالکان، دکاندار، ٹرانسپورٹرز، قلی اور ٹور آپریٹرز بھی مالی نقصان کا سامنا کر رہے ہیں۔

گلگت لومز کے مالک حیدر عباس نے کہا کہ ان کا کاروبار بھی بری طرح متاثر ہوا ہے، اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے کے باوجود اب انہیں جگہ کا کرایہ اور ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

ن لیگ کے دور میں ملک نے ہمیشہ ترقی کی۔ احسن اقبال

?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا

پی ٹی آئی نے حکومت سازی کیلئے حکمتِ عملی طے کرلی

?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے حکمتِ عملی

کچھ لوگ اپنی طلاق پر بات کرکے توجہ حاصل کرتے ہیں، نوین وقار

?️ 3 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ نوین وقار کے انٹرویو کی ایک ویڈیو کلپ

وزیراعظم کے لندن جانے پر اتحادی جماعتوں کو تحفظات

?️ 16 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے

اسرائیلی ماڈل امریکہ میں لاس اینجلس میں امیروں کی زندگیوں پر ایک لعنت ہے

?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک اسرائیلی ماڈل لاس اینجلس میں دولت مندوں کی زندگیوں

مودی بھارت میں غیرمقبول ہوچکا، مستعفی ہوجانا چاہیے، مولانا فضل الرحمٰن

?️ 14 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام ( ف ) مولانا

پاکستان فلسطینیوں کی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھے گا:انوار الحق کاکڑ

?️ 11 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے عالمی قوتوں

پیپلز پارٹی نے عام انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ نہیں کیا

?️ 6 اکتوبر 2022کراچی (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے عام انتخابات ملتوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے