?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان میں قبلہ اول پراسرائیلی حملہ انسانیت اور عالمی قوانین کی توہین ہے۔فلسطینیوں کے جائز حقوق کے لئے عالمی برادری فوری اقدامات کرے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اسرائیل کی جانب سے قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ کیا گیا، فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
وزیراعظم کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ایک بار پھر فلسطینی عوام کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کے جائز حقوق اور تحفظ کے لیے عالمی برادری فوری اقدامات کرے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز دفتر خارجہ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر حملہ کیا، پاکستان اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، رمضان المبارک کے دوران ایسا حملہ انسانی اقدار اور حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پر تشدد واقعے میں زخمی فلسطینیوں کی جلد صحتیابی کےلیےدعا گو ہیں، آزاد فلسطینی ریاست کے حصول کے لیے پاکستان فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق 2 ریاستوں کے حل کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔
یاد رہے کہ ماہ رمضان کے آخری جمعے جمعتہ الوداع کے موقع پر نماز کی ادائیگی کے لیے ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ پر جمع ہوئے اور مسجد کے احاطے میں نماز ادا کی، اس دوران اسرائیلی فوج نے روایتی جارحیت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کو مسجد کے اندر داخل ہونے سے روکنے کے لیے نمازیوں پر ربڑ کی گولیاں برسائیں، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور کریکر پھینکے جس سے 200 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔
مشہور خبریں۔
پولیو کےخاتمے میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے، وزیراعظم
?️ 17 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
دسمبر
صیہونیوں کا سعودی عرب کے ساتھ دوستی کا خواب کیوں پورا نہیں ہوگا؟
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ اور سیاسی حلقوں نے اپنی رپورٹوں میں
اگست
اسرائیل کا مستقبل کیسا ہوگا؛صیہونی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ کی زبانی
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی انٹیلی جنس اور داخلی سلامتی کے ادارے کے سابق
جولائی
ہمارے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں جو پارٹی توڑنا چاہتے ہیں: عمران خان
?️ 6 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان نےکہا ہےکہ ہمارے
اپریل
نیتن یاہو کی جسمانی حالت کیسی ہے؟ اسرائیلی پروفیسر کا انکشاف
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:ماہر نفسیات اور درد کی دوا کے ماہر پروفیسر روی کارسو
جولائی
الشفا اسپتال کے وحشیانہ محاصرے کی تفصیلات
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کے الشفا اسپتال کے سربراہ محمد ابو سلمیہ نے اس
نومبر
امریکہ کب تک یوکرین جنگ کو بڑھاتا رہے گا؟
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ نے روس کے خلاف جوابی حملے جاری رکھنے کے
اگست
ایران جنرل موسوی کا انتقام کیسے لے گا؟ عطوان کی زبانی
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: علاقے کے اسٹریٹجک مسائل کے تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے
دسمبر