?️
لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ قانون اور آئین کی بالادستی صدر مملکت اولین ترجیح ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس میں صدر مملکت کے قانونی مشیر عرفان قادر کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ملک میں وفاقی اور صوبائی محتسب نے غریب عوام کو انصاف کی فراہمی میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ صوبائی محتسب روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں سائلین کی دادرسی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کے لئے ہر قسم کی قربانی دی، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا تمام صوبے پاکستان کی اکائیاں ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام صوبوں کو برابری کی سطح پر دیکھتی ہے، پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں کسی صوبے کو نظر انداز نہیں کیا۔ سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھا، آصف علی زرداری نے اپنے مخالفین سے بھی اچھا سلوک کیا اور انتقامی سیاست کو دفن کر دیا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اتحادی جماعتیں ضرور ہیں مگر پی پی اپنے جیالوں کے جذبات کو مجروح نہیں ہونے دے گی۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ صدر مملکت نے جمہوریت اور ملکی ترقی کی خاطر تنقید کرنے والوں کے ساتھ مفاہمت کا راستہ اپنایا تاکہ ملکی ترقی کا سفر جاری رہ سکے۔
مشہور خبریں۔
رشدی زندہ یا مردہ؛اس کے وکیل کی زبانی
?️ 24 اکتوبر 2022سچ خبریں:آیت شیطانی کے منحرف مصنف سلمان رشدی کے زندہ یا مردہ
اکتوبر
ایک اور غزہ تیار
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے شمالی مغربی کنارے میں واقع جنین شہر اور
اپریل
پاکستان میں جماعت علمائے اسلام کے رہنما پر قاتلانہ حملہ
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:پاکستان میں جماعت علمائے اسلام نے اس جماعت کے سربراہ مولانا
جنوری
کیا انڈا پھینکنے کے واقعے سے علیمہ خان کی حیثیت میں کوئی کمی ہوئی؟ رانا ثناءاللہ
?️ 5 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور
ستمبر
ہبل سے لی گئی ستاروں کی نئی تصویر نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا
?️ 20 دسمبر 2021کیلیفورنیا( سچ خبریں)خلائی دوربین ہبل سے لی گئی ستاروں کی نئی تصویر
دسمبر
بعلبک کے تاریخی ورثے کو صیہونی حکومت سے شدید خطرہ
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:بعلبک کے گورنر نے صیہونی حکومت کے وسیع حملوں پر شدید
نومبر
اسرائیلی سیوریج میں اس بار نامعلوم تکنیکی نقائص
?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزارت صحت کی رپورٹ میں حکومت کے سیوریج سسٹم
جولائی
چینی کمپنیوں کی پاکستان میں بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر رضامندی
?️ 2 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر چینی کمپنیوں
نومبر