?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی مدت ملازمت 2027ء میں پوری ہوگی اس کے بعد ایکسٹینشن کا سوال پیدا ہوگا، عاصم منیر نے 78 سال میں اس قوم کو معرکہ حق کی صورت میں فخر کرنے کا موقع دیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا میں آرہی ہے، ستلج اور راوی خشک ہوچکے تھے وہاں پانی بہت آیا ہے، حکومت نے اس مرتبہ ٹیم ورک کیا ہے اس لیے جانی نقصان کم سے کم ہوا ہے، حکومت کے تمام اداروں نے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا ہے، لاکھوں افراد کو نکالا ہے اگر حکومت الرٹ نہ ہوتی تو نقصان بہت زیادہ ہوتا۔
انہوں ںے کہا کہ سول وار کی کوشش ہورہی ہے، نومئی کو یہ کوشش ہوئی چوبیس اور چھبیس تاریخ کو بھی کوشش کی گئی، سول وار کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی اس سے پاکستان کی سالمیت کو نقصان ہوسکتا ہے، کوئی بھی دھڑا ہو اس کو سختی سے روکنا چاہیے۔
انہوں ںے کہا کہ کسی زمانے میں آرمی چیف کی مدت چار سال ہوتی تھی پھر تین سال ہوگئی اب آرمی چیف کی مدت پانچ سال ہوگئی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدت ملازمت 2027ء میں پوری ہوگی اس کے بعد ایکسٹینشن کا سوال پیدا ہوگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 78 سال میں اس قوم کو معرکہ حق کی صورت میں فخر کرنے کا موقع دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ایوان صدر میں یوم پاکستان پر اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب
?️ 23 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں
مارچ
قانون میں تبدیلی کے بارے میں وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
نومبر
دو ماہ میں بجلی کی قیمت میں اضافے صارفین پریشان
?️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دو ماہ میں بجلی کی قیمت میں اضافے سے
دسمبر
انصاراللہ یمن کے خلاف صیہونی حکومت کی امریکہ سے مشاورت
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت متحدہ عرب امارات کی نمائندگی میں یمنی انصار اللہ
فروری
16 ملین شامی پناہ گزینوں کو فوری انسانی امداد کی ضرورت : اقوام متحدہ
?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق، شام میں انسانی بحران
دسمبر
چین کی تائیوان کو دھمکی
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:بیجنگ حکومت نے متنبہ کیا ہے کہ تائیوان کو یوکرین کے
مارچ
لاہور: سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں کے دوران 6 گرفتار ملزمان ہلاک
?️ 11 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی
ستمبر
غزہ جنگ | جنگ بندی میں ابہام اور غزہ کے معاملے میں تنازعات
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: حماس کے وفد کے قاہرہ کے دورے کی تفصیلات، غزہ
اگست