?️
لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ فکر اقبال سے رہنمائی حاصل کر کے مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔لاہور میں مزار اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے غلامی میں جکڑی قوم کو آزادی کا شعود دیا، مفکر پاکستان نے قیام پاکستان کا تصور پیش کیا، علامہ اقبال کی فکر پاکستان کی نظریاتی بنیاد اور اساس ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر سطح پر افکار اقبال کی ترویج کا فیصلہ کیا ہے، ایچ ای سی افکار اقبال کو نصاب میں شمولیت کو یقینی بنائے گا، 2027 میں علامہ اقبال کا 150 واں یوم پیدائش ہوگا، عالمی سطح پر علامہ اقبال کے 150 ویں یوم پیدائش کو منانے کیلئے انتظامات کئے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اقبال کی فکر سے رہنمائی حاصل کریں گے، فکر اقبال سے رہنمائی حاصل کر کے مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ ممکن ہے، علامہ اقبال قوم کو اتحاد، جدوجہد اور خودی کا تصوردیتے ہیں، اڑان پاکستان میں فکر اقبال کو مرکزی حیثیت دی جائے گی، ہم نئے نئے ا?سمانوں کو تسخیر کر کے پاکستان کا پرچم دنیا میں بلند کر سکتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ اقبال پوچھتے ہیں کیوں ہماری نظروں سے افلاق نہیں لرزتے، ا?ج مسلمان ایک دوسرے سے لڑ کر کمزور ہو رہے ہیں، ایک کروڑ کے ملک نے ڈھائی ارب مسلمانوں کو بے بس کیا ہوا ہے، اسرائیل غزہ وفلسطین میں ظلم و بربریت کے بازار گرم کر رہا ہے۔قبل ازیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھولوں کا گلدستہ رکھا اور فاتحہ خوانی کی۔
مشہور خبریں۔
میڈیکل رپورٹ میں تشدد چھپانے کی کوشش کی گئی
?️ 3 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی
نومبر
قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت میں یمنیوں کا اجتماع
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:یمن کے عوام نے صوبہ الحدیدہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی
جولائی
ایف آئی اے شہباز شریف اور حمزہ کا تعلق بے نامی اکاؤنٹس سے ثابت کرنے میں ناکام رہی
?️ 14 اکتوبر 2022 لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی خصوصی عدالت کے جج نے کہا ہے
اکتوبر
امریکہ بحیرہ احمر سے فرار کی فکر میں؛امریکی میگزین کی رپورٹ
?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:ایک امریکی جریدے نے بحیرہ احمر میں یمنی مسلح افواج
اپریل
Jokowi, Prabowo could buy more time in VP selection
?️ 8 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
اگست
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 21 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
?️ 12 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ مانیٹری
جون
ہمارے خلاف بغاوت ہونے والی ہے:نیتن یاہو کے حامی
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی کابینہ کے عدالتی مشیر کے نام ایک خط میں اس
جنوری
امریکی عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہے یا اسرائیل کے؟
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی شہریوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے غزہ کے مظلوم
اکتوبر