فوج نے ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے میں اہم کردار ادا کیا: اسد عمر

آئندہ ہفتے سے ویکسین مہم کی رفتار مزید تیز کرنے جا رہے ہیں: اسد عمر

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) و وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے فوج نے اہم کردار ادا کیا ہے اور اس کی تعیناتی سے ایس او پیزپر عمل کرنے میں  میں بہتری آئی ہے۔

اسد عمر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایس او پیز کی تعمیل کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی سطح پرایس او پیز کی اوسط تعمیل دگنی ہوئی ہے، قومی سطح پر ایس او پیز کی تعمیل 25 اپریل کو 34 فیصد تھی،3مئی کو 68 فیصد ہوگئی۔

اسد عمر نے کہا کہ عید تک ایس او پیز کی تعمیل کی سطح کو برقرار اور استوار رکھنے کی ضرورت ہے۔اسد عمر ی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایس او پیز پر 3 مئی تک عملدرآمد سب سے زیادہ 88 فیصد وفاق میں ہوا ، سب سے کم ایس او پیز پر عمل درآمد سندھ میں 45 فیصد رہا۔

اسد عمر نے کہا کہ پنجاب میں ایس او پیز پر69 ،کے پی میں 66 ، بلوچستان میں 63 فیصد عملدرآمد کیا گیا، دوسرے نمبر پر آزاد کشمیر میں ایس او پیز پر 82 فیصد عملدرآمد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کورونا ایس او پر 62 فیصد عملدرآمد کیا گیا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے مدد طلب کئے جانے کے بعد ملک میں فوج تعینات کر دی گئی تھی اور اس کے نتیجہ میں ایس او پیز کے عملدر آمد میں بہتری آئی ہے۔

مشہور خبریں۔

ایران ہمیشہ لبنان میں اپنے دوستوں کے ساتھ رہے گا:عراقچی

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، جنہوں نے لبنان کے

 ایران کی اسرائیل پر انٹیلیجنس ضرب؛اہم سکیورٹی کامیابیاں

?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:ایران نے اسرائیل کے حساس اور اسٹریٹجک دستاویزات حاصل کر

حزب اللہ کے میزائلوں نے امریکہ میں کیسے ہلچل مچا دی؟

?️ 18 جون 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کی کارروائیوں میں شدت آنے

چابہار بندرگاہ پر ایران بھارت کا تبادلہ خیال 

?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: بھارت ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران اور

اسرائیلی حکومت شام کے 440 مربع کلومیٹر علاقے پر قابض 

?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے المیادین نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ

کراچی میں ایک پولیس افسر نے خود کو آگ لگای لی

?️ 27 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) آئی آئی چند ریگر روڈ پرواقع سینٹرل پولیس آفس کے

قرآن پاک کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری،کوئی خاص مقاصد ہیں؟

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: عراقی نژاد سویڈش پناہ گزین سلوان مومیکا نے سویڈن میں

پاکستان کا امریکا میں ہونے والے ’جمہوریت کے سربراہی اجلاس‘ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے رواں ہفتے واشنگٹن میں ہونے والے جمہوریت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے