🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹی پی ایل پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس تنظیم پر پولیس والوں کو شہید کرنے، علاقائی فورسز پر تشدد کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر عائد پابندی پر تنظیم کی جانب سے نظر ثانی کی درخواست پر غور کرنے کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کی رپورٹ وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ اس تنظیم پر پابندی میرٹ پر کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ’وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ایل پی پر عائد پابندی برقرار رکھی جائے گی‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’اس تنظیم پر پولیس والوں کو شہید کرنے، علاقائی فورسز پر تشدد کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے‘۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے اس تنظیم کا انتخابی نشان منسوخ کرنے کی لیے اقدامات وفاقی وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقبال اکیڈمی پاکستان کے 5 ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے، اس کے علاوہ 49 ادویات کی ریٹیل پرائز مقرر کرنے کی منظوری دی ہے، یہ ادویات پاکستان میں نہیں بن رہی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ ’اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے سی ای او کے عہدے پر امجد خان کو تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے، نیسپاک کے نئے ایم ڈی کی تعیناتی کے معاملے پر ریٹائر ایم ڈی کو اپنی خدمات جاری رکھنے کی منظوری دی ہے۔
مشہور خبریں۔
اہم سرکاری اداروں پر سائبر حملوں کا خدشہ، سیکیورٹی میں اضافے کی ایڈوائزری جاری
🗓️ 22 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سرکاری اداروں اور اعلیٰ دفاتر کو نشانہ بنانے
مئی
امریکی سینیٹ پر بھی ریپبلکنز کا قبضہ
🗓️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:ریپبلکن پارٹی نے امریکی سینیٹ انتخابات میں 52 نشستیں حاصل کر
نومبر
لبنانی حکومت میں حزب اللہ کا کوئی کردار
🗓️ 7 فروری 2025سچ خبریں: برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق واشنگٹن لبنانی حکومت
فروری
فیمنزم پر یقین نہیں رکھتی، عورت کو گھر میں ہی رہنا چاہیے، مائرہ خان
🗓️ 31 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ
اکتوبر
ملکہ برطانیہ کے شوہر، شہزادہ فلپ کی اچانک موت واقع ہوگئی
🗓️ 10 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ کے شاہی خاندان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے
اپریل
سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی 26ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی
🗓️ 21 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایوان بالا (سینیٹ) کے بعد 26ویں آئینی ترمیمی
اکتوبر
شاہ رخ کا عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرکے خوشی کا اظہار
🗓️ 26 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہےکہ انہیں
نومبر
جنگ کے 74ویں روز تل ابیب سے راکٹوں کی بارش دشمن کی شکست کا ثبوت
🗓️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے ڈپٹی سکریٹری جنرل محمد الہندی
دسمبر